رہبر انقلاب اسلامی نے بدھ 8 جنوری 2025 کی صبح قم کے عوام کے 9 جنوری سنہ 1978 کے قیام کی برسی کی مناسبت سے ہونے والی ملاقات میں ایرانی قوم کے بارے میں امریکا کی پچھلے چھیالیس برسوں سے اندازے کی غلطی اور غلط پالیسیوں کو، 9 جنوری کے تاریخی قیام کے تجزیے میں امریکیوں کی اسی اندازے کی غلطی کا تسلسل بتایا۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بدھ پہلی جنوری 2025 کی صبح شہید الحاج قاسم سلیمانی کی پانچویں برسی کی مناسبت سے شہید قاسم سلیمانی اور دفاع حرم اور مزاحمت کے بعض دیگر شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات میں الحاج قاسم سلیمانی کی شخصیت اور ان کے کردار کی بعض خصوصیات کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ ان خصوصیات سے سبق لے کر مکتب سلیمانی کے اصلی ہدف یعنی اسلام اور قرآن کے نفاذ کی راہ میں قدم بڑھانا چاہیے۔
یمن کی تحریک انصار اللہ کے ترجمان جناب محمد عبدالسلام نے منگل کی شام رہبر انقلاب سے ملاقات کی۔ رہبر انقلاب نے انصار اللہ کے سربراہ جناب عبدالملک بدر الدین کو سلام کا پیغام بھجوایا اور ساتھ ہی یمنی عوام کی استقامت اور ان کی جانب سے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت کو سراہا۔
سات اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ آپریشن شروع ہوتے ہی یمن کے لوگوں نے مختلف طرح سے فلسطینی عوام کی حمایت اور اسرائيل مخالف مزاحمت و استقامت کی حمایت کا اعلان کیا اور صیہونیوں کے ہاتھوں غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کے بعد وہ براہ راست صیہونیوں کے خلاف میدان جنگ میں اتر گئے۔ انھوں نے مقبوضہ فلسطین کے علاقوں پر حملہ کر کے اور اسی طرح صیہونی حکومت کی معاشی شریانوں کو کاٹ کر، اس غاصب حکومت اور اس کے حامیوں پر زبردست وار کیا۔ فلسطینیوں کی حمایت میں یمن کے اقدامات بدستور جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں رہبر انقلاب اسلامی کی ویب سائٹ KHAMENEI.IR نے اسلامی جمہوریہ ایران میں یمن کے سفیر جناب ابراہیم محمد الدیلمی سے گفتگو کی ہے۔
اس انٹرویو کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔
غزہ کے عوام کی مدد کے لئے ملت یمن اور انصار_اللہ کی حکومت نے جو کارنامہ انجام دیا ہے وہ بہت عظیم ہے۔ یمنیوں نے صیہونی حکومت کی حیاتی شریانوں پر وار کیا ہے۔ امریکہ نے دھمکی دی تو اسے در خور اعتنا نہیں سمجھا۔ انسان کو اگر خوف خدا ہو تو غیر خدا کا اسے کوئی ڈر نہیں رہتا۔
امام خامنہ ای
غزہ کے عوام کی مدد کے لئے ملت یمن اور انصاراللہ کی حکومت نے جو کارنامہ انجام دیا ہے وہ بہت عظیم ہے۔ یمنیوں نے صیہونی حکومت کی حیاتی شریانوں پر وار کیا ہے۔ امریکہ نے دھمکی دی تو اسے در خور اعتنا نہیں سمجھا۔ انسان کو اگر خوف خدا ہو تو غیر خدا کا اسے کوئی ڈر نہیں رہتا۔
امام خامنہ ای
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے 11 مارچ 2021 کو یوم بعثت پیغمبر اکرم کے موقع پر ٹیلی ویژن سے اپنے خطاب میں، مظلوم یمنی عوام پر سعودی عرب کی بمباری اور ان کے اقتصادی محاصرے میں امریکی حکومت کی مشارکت کا ذکر کیا اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی کارکردگی پر سخت تنقید کی۔