سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے شہید کمانڈر جنرل الحاج قاسم سلیمانی کی شہادت کی پانچویں برسی کے موقع پر ان کے اہل خانہ، ساتھی، سنہ 2020 میں ان کے جلوس جنازہ میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ اور گزشتہ سال کرمان کے دہشت گردانہ واقعے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ، رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کریں گے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس کو مغربی ایشیا میں پسپائی پر مبنی سفارت کاری کا سلسلہ روکنے والا سب سے موثر عنصر قرار دیتے ہوئے زور دیکر کہا کہ قدس فورس نے علاقے میں اسلامی جمہوریہ کی خود مختار اور پروقار پالیسی کو وجود عطا کیا۔
ان دنوں ملک کے بعض حکام سے ایسی باتیں سنائی دیں جو تعجب خیز اور افسوسناک ہیں۔ ہم نے سنا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمن اور مخالف ذرائع ابلاغ نے بھی ان باتوں کو نشر کیا۔