آیت اللہ خامنہ ای: "آج کے دور میں جب اسلام کے دشمن اور اسلامی امّت کے دشمن مختلف قسم کے وسائل سے، پیسے سے، سیاست سے، اسلحوں سے اسلامی امت کے خلاف کام کر رہے ہیں، خداوند عالم یک بہ یک اربعین کی مشی کو اس طرح عظمت عطا کر دیتا ہے، اس طرح اس کی شان دکھاتا ہے۔ یہ اللہ کی عظیم نشانی ہے، یہ اللہ کے اسلامی امّت کی نصرت کرنے کے ارادہ کی نشانی ہے، یہ اس بات کی نشانی ہے کہ خداوند عالم نے اسلامی امّت کی نصرت کا ارادہ کر لیا ہے۔"
18 ستمبر 2019
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے منگل 30 جولائي 2024 کی شام کو عراق کے وزیر اعظم جناب محمد شیاع السودانی اور ان کے ہمراہ آئے وفد سے ملاقات میں کروڑوں لوگوں کی شرکت سے اربعین مارچ کے پسندیدہ اور پرشکوہ انعقاد کی راہ ہموار کرنے کے لیے عراقی عوام اور حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں اور اٹھائي جانے والی زحمتوں کو سراہا۔
جس طرح اربعین کی عظیم 'پیادہ روی' میں مضبوطی کے ساتھ کربلا کی جانب آپ گئے، ان شاء اللہ تمام امور میں روحانیت و حقیقت اور توحید کی بالادستی کی راہ کو اسی استحکام کے ساتھ طے کریں گے۔
امام خامنہ ای
6 ستمبر 2023
آج بھی جب پیچیدہ دنیا میں انسانیت پر ہیجان آمیز شور اور پروپیگنڈے کا غلبہ ہے، اربعین کی یہ تحریک دور دور تک پہنچنے والی آواز اور عدیم المثال ذریعۂ ابلاغ بن گئی ہے۔ بے نظیر ذریعۂ ابلاغ ہے۔
امام خامنہ ای
13/10/2019
آج عالم اسلام قوت کے ایک مصداق کا مشاہدہ کر رہا ہے اور وہ اربعین کا مارچ ہے۔ اربعین مارچ اسلام کی قوت ہے، حقیقت کی طاقت ہے، اسلامی مزاحمتی محاذ کی طاقت ہے۔
امام خامنہ ای
13/10/2019