آج اس بات کی ضرورت ہے کہ کرنسی کے بارے میں دینی تعلیمی مرکز اپنی رائے دے۔ پیسوں، مالی اور معاشی مسائل کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں رائے دے۔ کرپٹو کرنسی کے بارے میں رائے دے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بدھ 20 نومبر 2024 کی صبح خواتین کے اعلیٰ دینی تعلیمی مرکز جامعۃ الزہراء کی چنندہ معلمات اور طالبات سے ملاقات کی۔
صیہونیوں کے جرائم صیہونی حکومت کی نابودی کے بعد بھی فراموش نہیں کیے جائيں گے۔ مصنفین کتابوں میں لکھیں گے کہ ان لوگوں نے کچھ ہی ہفتوں میں ہزاروں بچوں اور عورتوں کو قتل کیا تھا۔
امام خامنہ ای
9 جنوری 2024
غزہ کی رہنے والی ایک ماں اپنے ننہے شہید بچے کا جنازہ آغوش میں اٹھائے ہوئے ہے۔ اسے چومتی ہے، پیار کرتی ہے، نہ جانے کن احساسات و جذبات کے ساتھ اس کی آخری آرام گاہ کی سمت لے جاتی ہے۔
آزادی، اس چیز سے ہٹ کر ہے کہ جس کا جی چاہے آزادی کا نام لے کر جس طرح کا بھی غلط فائدہ اٹھانا چاہے، اٹھا لے۔ جیسا کہ دنیا میں یہ کام ہوا، جیسا کہ آزادی کے نام پر انسانوں پر سب سے بڑے بوجھ لاد دیے گئے، آزادی کے نام پر سب سے بھیانک جرائم انجام دیے گئے، آزادی کے نام پر انسانی نسلوں کو اخلاقی برائیوں اور جنسی بے راہ روی میں دھکیل دیا گيا۔ ہم اگر خواتین کے بارے میں اپنا نقطۂ نظر بیان کریں کو دنیا کے مقروض نہیں قرار پائیں گے، دنیا ہمارے خلاف بات نہیں کرسکتی۔ اگر معاشرے میں خواتین کے دائرے اور فرائض معین ہوں تو یہ ہم ہیں کہ جس کی زبان دنیا کے سامنے کھل کر چلے گی۔ اگر ہم آزادی کے بارے میں بھی اسلام کا نظریہ صحیح طور پر بیان کریں اور اس کی وضاحت کریں تو ہم دنیا اور ان ملکوں کے سامنے جو جھوٹی، نقلی اورگمراہ کن آزادی کا دم بھرتے ہیں، مقروض نہیں ہوں گے۔ یہ ہم ہیں یہ کہ جن کی زبان کھل کر دنیا سے یہ مطالبہ کر سکتی ہے کہ آخر کیوں یہ آزادی انسانوں کو نہیں دی جاتی اور کیوں آزادی کے نام پر انسانوں پر ظلم ہوتا ہے، جارحیت ہوتی ہے۔ بنابریں آزادی کے بارے میں اسلام کے نظریے کو متعارف کرانا چاہیے۔ یہ ایک ضروری کام ہے۔
امام خامنہ ای
5 دسمبر 1986
مسلمان خاتون، فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا سے بہتر آئيڈیل تلاش نہیں کر سکتی، خانہ داری کے امور میں بھی، سماجی و سیاسی سرگرمی کے معاملے میں بھی اور علم و حکمت میں بھی۔
امام خامنہ ای
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ کی صبح مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ہزاروں خواتین سے ملاقات میں گھرانے، سماج، سیاست اور مختلف سطحوں کی انتظامی امور سے متعلق سرگرمیوں میں خواتین کی موجودگي کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں اسلام کے منطقی اور عاقلانہ نظریے پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ اسلام میں ہر طرح کی سماجی سرگرمی کے لیے مردوں کی طرح ہی عورتوں کے لیے بھی دو باتوں پر عمل کے ساتھ راستہ کھلا ہوا ہے اور وہ دو اہم اور حساس چیزیں گھرانے کی حفاظت اور جنسی کشش کے خطرے سے بچنا ہے۔
بنت رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت با سعادت سے قبل مختلف شعبوں اور طبقات سے تعلق رکھنے والی خواتین نے رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ 27 دسمبر 2023 کو ہونے والی اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے جگر گوشہ رسول کی عظیم شخصیت کے بارے میں گفتگو کی، خواتین کے موضوع کا جائزہ لیا، کچھ ملکی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی بات کی۔ (1)
خطاب پیش خدمت ہے
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بنت رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کے قریب مختلف علمی، ثقافتی و سماجی شعبوں میں سرگرم ممتاز خواتین سے ملاقات کی۔ 4 جنوری 2023 کو اس ملاقات میں رہبر انقلاب نے اپنے خطاب میں خواتین کے بارے میں اسلام کے نقطہ نظر پر روشنی ڈالی اور مغربی کلچر کی طرف سے خواتین کے ساتھ کی جانے والی زیادتی کا جائزہ لیا۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے؛
عورت اسلامی ماحول میں پیشرفت حاصل کرتی ہے اور اس کا عورت ہونے کا تشخص بھی قائم رہتا ہے۔ عورت ہونا، عورت کے لیے ایک بڑا امتیاز اور فخر ہے۔ یہ عورت کے لیے افتخار کی بات نہیں ہے کہ ہم اسے زنانہ ماحول، نسوانی خصوصیات اور زنانہ اخلاق سے دور کر دیں۔ گھرداری کو، بچوں کی پرورش کو، شوہر کا خیال رکھنے کو اس کے لیے شرم کی بات سمجھیں۔
امام خامنہ ای
12 ستمبر 2018