صراط مستقیم سے ورغلانے والے شیطانی وسوسے آج ہر دور سے زیادہ ہیں۔ اگر ان وسوسوں کے سامنے آپ نے مزاحمت کی تو فتح کی چوٹی پر آپ پہنچ جائیں گے۔ دین خدا کی حکمرانی، حق کی حاکمیت، عدل کی حاکمیت کی چوٹی اور انسان کی خلقت و تکامل کے مقصد کی بلندی۔
امام خامنہ ای
6 ستمبر 2023
جس طرح اربعین کی عظیم 'پیادہ روی' میں مضبوطی کے ساتھ کربلا کی جانب آپ گئے، ان شاء اللہ تمام امور میں روحانیت و حقیقت اور توحید کی بالادستی کی راہ کو اسی استحکام کے ساتھ طے کریں گے۔
امام خامنہ ای
6 ستمبر 2023
اس پیادہ روی میں جس عزم اور استحکام کے ساتھ آپ نے قدم بڑھائے، جوانوں کے انداز میں قدم بڑھائے، تمام امور میں، روحانیت و حقیقت اور توحید کی حکمرانی کی راہ میں ان شاء اللہ آپ اسی مضبوطی سے آگے بڑھیں گے۔ یہ امید آج آپ نوجوانوں سے ہے، آپ عالم اسلام کے نوجوانوں سے ہے، خاص طور پر آپ ایرانی نوجوانوں سے ہے۔
امام خامنہ ای
6 ستمبر 2023 کو حسینیہ امام خمینی تہران میں طلبہ انجمنوں نے اربعین امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کی۔ مجلس کے بعد رہبر انقلاب اسلامی کی امامت میں نماز ظہرین ادا کی گئی۔ اس موقع پر آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے مختصر خطاب میں عزاداری کی اہمیت و ماہیت پر روشنی ڈالی۔
خطاب حسب ذیل ہے؛
پورے ملک کے اسٹوڈینٹس اور یونیورسٹیوں میں اسٹوڈینٹ یونینز کے نمائندوں کی ایک تعداد منگل 18 اپریل 2023 مطابق 27 رمضان المبارک کو رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کرے گی۔
یہ ملاقات منگل کی شام کو، امام خمینی امام بارگاہ میں ہوگي اور پروگرام کے آغاز میں یونیورسٹیوں میں اسٹوڈینٹ یونینز کے کچھ نمائندے اپنے خیالات اور نظریات بیان کریں گے، جس کے بعد رہبر انقلاب اسلامی کی تقریر ہوگی۔
میرے عزیز بچو اور جوانو! آپ سب اپنے ملک میں کردار حاصل کر سکتے ہیں۔ کسی دن کردار، حسین فہمیدہ (13 سالہ شجاع ایرانی بچہ جس نے ایران پر صدام کے حملے کے دوران دشمن کے ٹینکوں کی پیش قدمی روکنے کے لئے اپنے جسم پر دھماکہ خیز مواد باندھا اور خود کو دشمن کے ٹینک سے ٹکرا دیا۔) کا کردار تھا، کسی دن، دوسرے کردار ہیں۔ مذہبی امور میں، ثقافتی مسائل میں، سیاسی معاملات میں، اخلاقی باتوں میں، مستقبل پر نظر، امید پیدا کرنا، اپنے اطراف کے ماحول میں امنگ پیدا کرنا، اسلامی شریعت کی پابندی اور پاسداری، یہ سب ایسے میدان ہیں جن میں مجاہدت کی جا سکتی ہے۔ البتہ ان میں، جان دینے کی بات نہیں ہے لیکن عزم، کوشش اور حوصلہ ضروری ہے۔ آپ سبھی، اسکولوں میں، کالج اور یونیورسٹیوں میں، کام کی جگہوں پر اور دوسرے مقامات پر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ایک پر جوش، پرنشاط، پرامید اور پاکدامن جوان، ایک پوری تاریخ کو سنوار سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا کے ملکوں کے نوجوانوں پر صیہونیوں، سامراجیوں اور بڑی بڑی عالمی کمپنیوں کے مالکوں نے برسوں کام کیا ہے، کوشش کی ہے کہ شاید جوان نسل کو بہکا سکیں، ان سے امید اور عزم کو چھین سکیں، ان کی نظروں میں مستقبل کو تاریک بنا سکیں، انھیں مستقبل کی طرف سے مایوس کر سکیں اور انھیں اخلاقی اور نفسیاتی مسائل میں مبتلا کر سکیں۔ آپ جو کچھ دنیا میں دیکھ رہے ہیں وہ محض اتفاق نہیں ہے۔
امام خامنہ ای
30/10/1998