شرم الشیخ معاہدے کے تحت فلسطینی مزاحمت اور صیہونی حکومت کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ، حالیہ دو سالہ جنگ میں ایک اہم موڑ کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ واقعہ نہ صرف غزہ میں دو سال سے جاری تھکا دینے والی جنگ کے خاتمے کا باعث بنا ہے بلکہ اس میں خطے میں طاقت کے نئے توازن کے بارے میں اہم سیاسی اور اسٹریٹیجک پیغامات بھی ہیں۔
اسلامی ممالک کے عہدیداروں کی خراب کارکردگی اور تمام سختیوں کے باوجود، جیسا کہ قرآن میں بھی آیا ہے اللہ تعالی مومن عوام کے ساتھ ہے اور جہاں خدا ہو وہیں فتح ہوگی۔
امام خامنہ ای
غزہ کا مسئلہ ایک طرف مظلومیت کی تصویر ہے تو دوسری طرف قوت و طاقت کا عنوان ہے۔ غزہ کے عوام کا صبر و توکل آخرکار انھیں میدان کا فاتح بنائے گا۔
امام خامنہ ای
اس موجودہ مسئلے میں، اسی طرح آئندہ مسائل میں فلسطین کو یقینا فتح حاصل ہوگی۔ دنیا فلسطین کے نئے مستقبل کی دنیا ہوگی، غاصب صیہونی حکومت کی دنیا نہیں۔
امام خامنہ ای
25 اکتوبر 2023
میرے عزیز نوجوانو! میرے پیارے بچو! بہت سارے خرمشہر آپ کے سامنے ہیں۔ عسکری جنگ کے میدان میں نہیں بلکہ ایسے میدان میں جو عسکری جنگ کےمیدان سے زیادہ دشوار ہے۔
امام خامنہ ای
23 مئی 2016