'سچا وعدہ' آپریشن کے دوران مسلح فورسز نے اپنی قوت و توانائی کی جھلک اور ملت ایران کی قابل ستائش تصویر پیش کی اور بین الاقوامی پلیٹ فارم پر ملت ایران کے ارادے کی طاقت کا لوہا منوایا۔
امام خامنہ ای
21 اپریل 2024
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اتوار کی دوپہر مسلح فورسز کے کچھ اعلیٰ کمانڈروں سے ملاقات میں حالیہ واقعات میں مسلح فورسز کی کوششوں اور کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ خداوند عالم کے لطف و کرم سے مسلح فورسز نے اپنی توانائيوں اور طاقت کی ایک اچھی شبیہ اور اسی طرح ایرانی قوم کی ایک لائق ستائش تصویر پیش کی اور بین الاقوامی سطح پر ایرانی قوم کے عزم کی طاقت کو منصۂ ظہور پر پہنچایا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح فورسز کے سپریم کمانڈر آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے پیر کے روز ایک تقریب میں ملک کی فوج کے کمانڈر انچیف میجر جنرل سید عبد الرحیم موسوی اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (آئي آر جی سی) کے کمانڈر انچیف میجر جنرل حسین سلامی کو میڈل آف فتح عطا کیا۔
دشمن کی شکست کا یقین رکھنے کے ساتھ ساتھ اس کی طرف سے غافل نہ ہونا بھی بہت اہم ہے۔ کسی بھی مرحلے پر دشمنوں کی عیاری اور سازشوں سے غافل نہیں ہونا چاہئے۔
امام خامنہ ای
16 اپریل 202
قرآن کریم کے مطابق دائمی دفاعی آمادگی اللہ کا فرمان اور اللہ کے دشمنوں اور ملت کے دشمنوں کی خوف زدگی کا باعث بھی ہے۔ ملک کے خلاف خطرات کبھی بھی پوری طرح ختم نہیں ہوتے اس لئے مسلح فورسز کو چاہئے کہ جہاں تک ممکن ہو مختلف پہلوؤں سے اپنی آمادگی بڑھاتی رہیں۔
امام خامنہ ای
16 اپریل 2023
رہبر انقلاب اسلامی اور مسلح فورسز کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اتوار کی دوپہر کو مسلح فورسز کے کچھ کمانڈروں اور سینیئر عہدیداروں سے ملاقات میں، ان فورسز کو امیر المومنین علیہ السلام کے حوالے سے ملک و قوم کی مضبوط دیواریں قرار دیا اور کہا کہ یہ عظیم پوزیشن، بھاری ذمہ داریاں بھی عائد کرتی ہے اور بحمد اللہ مسلح فورسز اس پرافتخار پوزیشن کی قدر سمجھتے ہوئے، اپنی ذمہ داریوں پر عمل کر رہی ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 16 اپریل 2023 کو ماہ مبارک رمضان کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح فورسز کے کمانڈروں اور عہدیداروں سے ملاقات میں مسلح فورسز کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں دفاعی شعبے کی اہمیت بیان کی اور قرآنی تعلیمات کی روشنی میں دائمی دفاعی آمادگی پر تاکید کی۔ (1)
رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب حسب ذیل ہے؛