رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک کے صنعت کاروں، کارخانوں کے مالکان اور انٹرپرینیورز سے ملاقات میں اس شعبے کی اہمیت اور ذمہ داریوں کا ذکر کیا۔ 30 جنوری 2024 کی اس تقریر میں رہبر انقلاب اسلامی نے اقتصادی ترقی کے تعلق سے پرائیویٹ سیکٹر اور حکومت کو کچھ ہدایات دیں۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے؛
رہبر انقلاب اسلامی نے پیر کی صبح سیکڑوں صنعتکاروں، انٹرپرینیورز اور نالج بیسڈ کمپنیوں کے مالکان سے ملاقات میں، ملک کے روشن مستقبل کے لیے تیز رفتار اور مسلسل معاشی ترقی کو ضروری بتایا ہے۔
'نالج بیسڈ اور روزگار پیدا کرنے والے سال' کی مناسبت سے صنعتکاروں، انٹرپرینیورز اور نالج بیسڈ کمپنیوں کے مالکان سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنی ملاقات میں مستقل بنیادوں پر اقتصادی پیشرفت کا سفر جاری رکھنے پر تاکید کی۔ 30 جنوری 2023 کو تہران کے حسینیہ امام خمینی میں ہونے والی اس ملاقات میں رہبر انقلاب نے حکومتی عہدیداروں کو اس سلسلے میں پرائیویٹ سیکٹر سے بھرپور تعاون کی ہدایات دیں۔ رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب سے پہلے 14 صنعت کاروں اور انٹرپرینیورز نے اپنے شعبے کی مشکلات و مسائل کا ذکر کیا اور تجاویز دیں۔ (1)
رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب حسب ذیل ہے: