سنہ 1979 میں ایران کے اسلامی انقلاب کی شاندار کامیابی کے بعد امریکہ نے، جو ایران اور خطے میں اپنے غیر قانونی مفادات کو اپنے ہاتھ سے نکلتا ہوا دیکھ رہا تھا، اسلامی جمہوریہ کے خلاف ایک ہمہ گير جنگ شروع کر دی۔ براہ راست فوجی مداخلت (واقعۂ طبس) اور بغاوت کی پلاننگ اور پشت پناہی سے لے کر نئے تشکیل شدہ اسلامی نظام کی سرنگونی کے ارادے سے ایران پر حملے کے لیے عراق کی بعثی حکومت کو ترغیب دلانے اور اسے سر سے پیر تک مسلح کرنے تک امریکہ نے ایرانی قوم کے عظیم انقلاب کو چوٹ پہنچانے کے لیے کسی بھی کام سے دریغ نہیں کیا۔ آخرکار فوجی محاذ پر شکست کے بعد اس نے ایران کی مسلم قوم کے خلاف ایک دوسری یلغار شروع کی۔ اس بار اس نے معاشی، عسکری، دفاعی، سائنسی و تکنیکی، صنعتی اور تجارتی میدانوں میں یکطرفہ طور پر انتہائي سخت پابندیاں نافذ کر کے بزعم خود اس بات کی کوشش کی کہ اپنے مطالبات کے آگے ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دے۔
ہم برسوں سے امریکا اور یورپ کی سخت پابندیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ پابندیوں کا مقصد کیا ہے؟ جھوٹ بولتے ہیں کہ ایٹمی اسلحے اور انسانی حقوق کی خاطر لگائی گئی ہیں۔ ایسا نہیں ہے۔ ایران پر پابندی لگاتے ہیں دہشت گردی کی حمایت کی خاطر۔ ان کی نگاہ میں دہشت گردی کیا ہے؟ غزہ کے عوام۔
امام خامنہ ای
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے ہفتہ محنت و محنت کشاں کی مناسبت سے ملک کے محنت کش طبقے کے ہزاروں افراد سے ملاقات کی۔ 24 اپریل 2024 کو تہران کے حسینیہ امام خمینی میں ہونے والی ملاقات میں رہبر انقلاب نے لیبر طبقے کی اہمیت اور مسائل پر گفتگو کی۔ اس کے ساتھ ہی آپ نے مسئلہ فلسطین کے تعلق سے کچھ نکات بیان کیے۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے: