رہبر انقلاب کے اس جملے پر قہقہے بلند ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر صفوی بھی ہنستے ہوئے کہتی ہیں جی ہاں، آپ نے بالکل بجا فرمایا۔ اس کے ساتھ ہی وہ تالیاں بجانے لگتی ہیں اور حاضرین بھی ان کا ساتھ دیتے ہیں۔
واقعی آپ منفرد شخصیت کے مالک ہیں۔ عام طور پر مختلف سیاستداں اور امور مملکت چلانے والے سماجی اور معاشی مسائل پر گہری نظر رکھتے ہیں اور شعر و ادب کی طرف ان کی زیادہ توجہ نہیں ہوتی۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے کریم اہلبیت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی شب ولادت با سعادت کی مناسبت سے بعض شاعروں اور فارسی زبان و ادب کے اساتذہ سے پیر کی رات ملاقات کی۔