صیہونی کالونیوں وغیرہ میں جو لوگ رہ رہے ہیں وہ عام شہری نہیں ہیں، وہ سب مسلح ہیں۔ چلئے میں مان لیتا ہوں کہ وہ عام شہری ہیں! کتنے عام شہری مارے گئے؟ اس سے سو گنا زیادہ اس وقت یہ غاصب حکومت بچوں، عورتوں، بوڑھوں اور جوانوں کو قتل کر رہی ہے جو عام شہری ہیں۔
امام خامنہ ای
مسلم اقوام غضبناک ہیں، عوامی گروہوں کے اجتماع، صرف اسلامی ملکوں میں ہی نہیں بلکہ لاس اینجلس میں، ہالینڈ میں، فرانس میں، یورپی ملکوں میں، مسلمان اور غیر مسلم دونوں۔ لوگ غصے میں ہیں۔
امام خامنہ ای
صیہونیوں کو کٹہرے میں کھڑا کیا جانا چاہیے۔ آج کی غاصب صیہونی حکومت پر حتمی طور پر مقدمہ چلایا جانا چاہیے، ان کو کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔
امام خامنہ ای
متعدد اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ صیہونی حکومت کی ان ایام کی پالیسیاں امریکی تیار کر رہے ہیں اور جو کچھ ہو رہا ہے امریکیوں کی پالیسیوں کے مطابق ہو رہا ہے۔ اس صورت حال کے ذمہ دار امریکی ہیں۔
امام خامنہ ای
فلسطین کے مسئلے میں جو چیز ساری دنیا کی نگاہوں کے سامنے ہے وہ غاصب حکومت کے ہاتھوں ہونے والے نسلی صفایا ہے۔ یہ یہ چیز ساری دنیا دیکھ رہی ہے۔
امام خامنہ ای
ان ہی چند دنوں میں غزہ کے کئي ہزار فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ یہ جرم دنیا کے تمام لوگوں کی آنکھوں کے سامنے ہے۔ صیہونیوں پر مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔ آج کی غاصب صیہونی حکومت پر قطعی طور پر مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔
امام خامنہ ای
غزہ کے کئي ہزار فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، ان ہی چند دنوں میں۔ یہ جرم دنیا کے تمام لوگوں کی آنکھوں کے سامنے ہے۔ آج کی غاصب صیہونی حکومت پر حتمی طور پر مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔
امام خامنہ ای
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے 17 اکتوبر 2023 کو ممتاز علمی صلاحیت کے حامل نوجوانوں اور ملک کے دانشوروں سے خطاب کرتے ہوئے علم و دانش اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے کے بارے میں اہم سفارشات و ہدایات کا ذکر کیا۔ آپ نے مسئلہ فلسطین پر بات کرتے ہوئے صیہونی حکومت کو انتباہ دیا کہ اگر اس کے جرائم جاری رہے تو مسلمانوں اور مزاحمتی فورسز کو کوئی روک نہیں پائے گا۔ آپ نے امریکہ کو صیہونی حکومت کا شریک جرم قرار دیا۔(1)
خطاب حسب ذیل ہے:
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے منگل 17 اکتوبر کی صبح جینیئس اور ممتاز علمی صلاحیت کے حامل ہزارو افراد سے ملاقات میں علمی و سائنسی مراکز اور یونیورسٹیوں میں ریسرچ اور اختراعی سرگرمیوں کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہونے کے لیے ایک نئي علمی جست پر زور دیا۔ انھوں نے غزہ میں فلسطینی عوام کے قتل عام کے صیہونی حکومت کے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بمباری کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا اور صیہونیوں کے ایکشن پلان میں امریکیوں کے ملوث ہونے پر زور دیا۔
اگر یہ جرم جاری رہا تو مسلمانوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے گا، استقامتی فورسز کا صبر ختم ہو جائے گا، پھر کوئي بھی انھیں روک نہیں پائے گا۔ یہ بات جان لیں۔
امام خامنہ ای