رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے سنیچر 10 مئی 2025 کی صبح ہفتۂ مزدور کی مناسبت سے ہزاروں مزدوروں اور محنت کشوں سے ملاقات میں کام اور مزدوری کے مسائل کو ملک کے مستقبل سے جڑا ہوا بتایا اور کام کو انسانی زندگي کا انتظام چلانے اور اس کے جاری رہنے کا اصل ستون قرار دیا۔ انھوں نے اسی طرح غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مومن اقوام، غاصب صیہونی حکومت پر فلسطین کی فتح کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں گي۔
پورے ملک سے ہزاروں کی تعداد میں آئے مزدوروں اور محنت کشوں نے سنیچر 10 مئی 2025 کی صبح حسینیۂ امام خمینی میں رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای سے ملاقات کی۔