رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای کی ویب سائٹ Khamenei.ir نے منگل 9 ستمبر 2025 کو ایران اور چین کے تعلقات اور صدر مملکت مسعود پزشکیان کے دورۂ چین کے بارے میں ایکس (X) پر رہبر انقلاب کے خطاب کے دو جملے چینی زبان میں پوسٹ کر کے باضابطہ طور پر چینی زبان میں اس ایڈریس [https://x.com/zh_khamenei] پر اپنی سرگرمی شروع کر دی ہے۔
جن لوگوں کا تعلق سائبر اسپیس اور سوشل میڈیا سے ہے وہ ان نکات پر توجہ دیں۔ ہر چیز کو، جو کچھ بھی انسان کے ذہن میں آئے، اسے سائبر اسپیس پر نہیں ڈال دینا چاہیے، آپ دیکھیے کہ اس کا اثر کیا ہے، دیکھیے کہ لوگوں پر، لوگوں کی سوچ پر، لوگوں کے جذبات پر اس کا کیا اثر ہوتا ہے۔
میں چاہتا ہوں کہ کتب بینی زیادہ سے زیادہ رائج ہو کیونکہ میرا ماننا ہے کہ ہم کتاب کے محتاج ہیں، مختلف میدانوں کے سبھی لوگوں، مختلف عمر اور الگ الگ علمی سطح کے سبھی لوگوں کو کتاب پڑھنے کی ضرورت ہے اور حقیقی معنی میں کوئي بھی چیز کتاب کی جگہ نہیں لے سکتی۔
سوال: اگر کسی نے خط یا سوشل میڈیا کے ذریعے سلام کیا ہے تو کیا اس کے سلام کا جواب واجب ہے؟
جواب: بنیادی طور پر سلام کا جواب، روبرو ملاقات، ٹیلی فونی گفتگو یا اس جیسی بات چیت کے علاوہ واجب نہیں ہے۔