رہبر انقلاب اسلامی:

میں چاہتا ہوں کہ کتب بینی زیادہ سے زیادہ رائج ہو کیونکہ میرا ماننا ہے کہ ہم کتاب کے محتاج ہیں، مختلف میدانوں کے سبھی لوگوں، مختلف عمر اور الگ الگ علمی سطح کے سبھی لوگوں کو کتاب پڑھنے کی ضرورت ہے اور حقیقی معنی میں کوئي بھی چیز کتاب کی جگہ نہیں لے سکتی۔ 
آج کل مصروف رکھنے والی کچھ چیزوں جیسے سائبر اسپیس، سوشل میڈیا اور اسی طرح کی دوسری چیزوں نے کتاب خوانی کی جگہ لے لی ہے، یہ صحیح اور اچھی بات نہیں ہے۔ میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ لوگ سائبر اسپیس اور سوشل میڈیا کو نہ دیکھیں یا اخبار نہ پڑھیں، پڑھیں لیکن ان چیزوں کو کتاب کی جگہ نہیں لینی چاہیے۔ 
تہران کے پینتیسویں کتاب میلے کے معائنے کے دوران ایران کے قومی نشریاتی ادارے کے رپورٹر کو دیے گئے رہبر انقلاب اسلامی کے انٹرویو کا ایک حصہ

(2024/05/13)