رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اتوار 7 جولائي 2024 کی صبح ایکٹنگ پریسیڈنٹ جناب مخبر اور تیرہویں کابینہ کے اراکین سے ملاقات کی۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے عید غدیر کے موقع پر پانچ صوبوں کے عظیم الشان اجتماع سے حسینیہ امام خمینی میں خطاب کیا۔ 25 جون 2024 کے اس خطاب میں رہبر انقلاب نے واقعہ غدیر اور امیر المومنین علیہ السلام کے فضائل کے بارے میں بصیرت افروز گفتگو کی اور انتخابات کے سلسلے میں سفارشات کیں۔
خطاب حسب ذیل ہے؛
امیر المومنین نے حکومت قبول کرنے کے لمحے سے لیکر محراب عبادت میں فرق مبارک پر ضربت لگنے تک ایک دن اور ایک لمحہ ایسا نہیں گزارا جس میں آپ اس حق اور حقیقت کے مطالبے سے دست بردار ہوئے ہوں جس کے لئے اسلام آیا۔ نہ کوئی رو رعایت، نہ تکلف، نہ لحاظ، نہ خوف، نہ کمزوری کچھ بھی ان کے سد راہ نہ بنا۔
امام خامنہ ای
28 جولائی 2007
امیر المومنین علیہ السلام کی پوری زندگی سراپا خالصانہ جہاد ہے۔ بچپن میں اسلام لانے سے لیکر 63 برس کی عمر میں شہادت تک زندگی کا ایک لمحہ بھی خالصانہ جدوجہد سے خالی نہیں۔ تاریخ اسلام میں اتنی خدمات انجام دینے والی کوئی اور ہستی نہیں ہے۔
امام خامنہ ای
شب قدر وہ موقع ہے جس میں ہم اپنے دلوں کو امیر المومنین علیہ السلام کی عظیم منزلت سے آشنا کریں اور درس لیں۔ ماہ رمضان کی فضیلت اور اس مہینے میں نیک بندوں کی ذمہ داریوں کے بارے میں جو کچھ زبان پر آتا ہے اور بیان کیا جا سکتا ہے امیر المومنین علیہ السلام اس کا مکمل عملی نمونہ اور ان خصوصیات کی نمایاں مثال ہیں۔
امام خامنہ ای
پیغمبر اکرم کی نگاہ میں حق کی کسوٹی امیر المومنین ہیں۔ سنی اور شیعہ راویوں نے نقل کیا ہے: "علی مع الحق و الحق مع علی یدور حیثما دار" اگر آپ کو حق کی تلاش ہے تو دیکھئے کہ علی کہاں کھڑے ہیں، وہ کیا کر رہے ہیں، ان کی انگلی کا اشارہ کس جانب ہے۔
امام خامنہ ای