اپنی شہادت سے کچھ گھنٹے پہلے Khamenei.ir کی عربی ویب سائٹ سے جناب اسماعیل ہنیہ کے آخری انٹرویو پر مبنی ڈاکیومینٹری کی کچھ جھلکیاں۔ یہ ڈاکیومینٹری جلد ہی ریلیز کی جائے گي۔
حماس کے رہنما شہید اسماعیل ہنیہ اور جہاد اسلامی کے رہنما جناب زیادہ النخالہ نے ایران کے نئے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے پہلے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات کے بعد ان دونوں شخصیات سے ویب سايٹ KHAMENEI.IR نے ایک انٹرویو کیا تھا، جس کے کچھ حصے پیش خدمت ہیں۔
شہید ہنیہ کو راہ خدا میں شہید ہو کر خدا کے بندوں کو نجات دلانے سے خوف نہیں تھا لیکن اس تلخ اور سخت واقعے میں، جو اسلامی جمہوریہ کی حدود میں انجام پایا ہے، ان کے خون کے انتقام کو ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے جمعرات کی صبح تہران یونیورسٹی پہنچ کر شہید اسماعیل ہنیہ اور ان کے ساتھی شہید وسیم ابو شعبان کی نماز جنازہ پڑھائي۔
رہبر انقلاب اسلامی نے جمعرات کی صبح تہران یونیورسٹی میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ اور ان کے ساتھی شہید وسیم ابو شعبان کی نماز جنازہ پڑھائي۔
حماس کے پولیت بیورو کے سربراہ عظیم مجاہد جناب اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے ایک پیغام میں عالم اسلام، مزاحمتی محاذ اور فلسطین کی سرفراز قوم کو اس شجاع لیڈر اور نمایاں مجاہد کی شہادت کی تعزیت پیش کی ہے اور زور دے کر کہا ہے کہ مجرم اور دہشت گرد صیہونی حکومت نے اس اقدام کے ذریعے اپنے لیے سخت سزا کی راہ ہموار کر لی اور ہم ان کے خون کے انتقام کو، جو اسلامی جمہوریہ ایران میں شہید ہوئے، اپنا فرض سمجھتے ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی کے اس تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
حماس کے پولت بیورو کے چیف جناب اسماعیل ہنیہ نے اپنے وفد کے ساتھ بدھ کو دوپہر سے قبل رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی اور آیت اللہ خامنہ ای اور ایرانی قوم و حکومت کو تعزیت پیش کی۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے منگل 26 مارچ 2024 کو تحریک حماس کے پولت بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور ان کے ہمراہ آئے وفد سے ملاقات میں فلسطین کی مزاحمتی فورسز نیز غزہ کے عوام کی مثالی ثابت قدمی کی قدردانی کی۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے جرائم اور درندگی پر جو مغرب کی بھرپور حمایت سے انجام پا رہی ہے غزہ کے عوام کا تاریخی صبر بڑی عظیم حقیقت ہے جس نے اسلام کا وقار بڑھایا اور مسئلہ فلسطین کو دشمن کی تمام کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے دنیا کے سب سے اہم مسئلے کی حیثیت دلا دی۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اپنے ہمراہ آئے وفد کے ساتھ منگل 26 مارچ 2024 کو رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای سے ملاقات کی۔