اس ملاقات میں حماس کے پولیت بیورو کے سربراہ نے غزہ کی تازہ صورتحال، غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم اور اسی طرح غرب اردن کے حالات کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کی۔رہبر انقلاب اسلامی نے ایک بار پھر غزہ کے عوام کے صبر و استقامت کی تعریف کی۔
آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا اور بعض مغربی ملکوں کی براہ راست حمایت سے انجام پانے والے صیہونی حکومت کے جرائم پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے، غاصب صیہونیوں کے مقابلے میں فلسطینی استقامتی فورسز کی حمایت کے اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل صریحی موقف کا اعادہ کیا۔
آيت اللہ اللہ العظمی خامنہ ای نے اسی طرح غزہ کے عوام کے لیے اسلامی ملکوں اور عالمی اداروں کی سنجیدہ کوششوں اور اسلامی حکومتوں کی جانب سے ان کی بھرپور اور عملی حمایت کی ضرورت پر تاکید کی۔