غزہ کے عوام نے اپنے صبر و ضبط سے پوری انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑ دیا۔ یہاں تک کہ خود مغربی ممالک میں، برطانیہ، فرانس اور ریاستہائے متحدہ امریکہ میں عوام کا سیلاب نکلتا ہے اور اسرائیل کے خلاف اور امریکی حکومت کے خلاف نعرے لگاتا ہے۔ دنیا میں یہ لوگ بے عزت ہو گئے۔
امام خامنہ ای
دنیائے اسلام یہ نہ بھولے کہ اس اہم اور فیصلہ کن مسئلے میں اسلام کے مقابل، ایک مسلم قوم کے مقابل، مظلوم فلسطین کے مقابل جو کھڑا ہوا ہے وہ امریکہ ہے، فرانس ہے، برطانیہ ہے۔
امام خامنہ ای
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد اور اسکولی و یونیورسٹی طلبہ کے قومی دن چار نومبر کی مناسبت سے اپنے خطاب میں ملت ایران اور اسلامی جمہوریہ سے عالمی استکبار کی دشمنی کے اسباب اور پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ 1 نومبر 2023 کو اپنے اس خطاب میں آیت اللہ خامنہ ای نے غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں اور اس پر عالمی سطح پر آنے والے رد عمل کا جائزہ لیا اور عالم اسلام کی ذمہ داریوں کی نشاندہی کی۔
خطاب حسب ذیل ہے:
میدان (جنگ) غزہ و اسرائیل کے درمیان (جنگ) کا میدان نہیں، حق و باطل (کے درمیان جنگ) کا میدان ہے۔ میدان استکبار اور ایمان (کے بیچ مقابلے) کا میدان ہے۔
امام خامنہ ای
رہبر انقلاب اسلامی نے آج صبح ہزاروں اسکولی اور یونیورسٹی طلبہ سے ملاقات میں ملت ایران کے خلاف امریکہ کی دیرینہ دشمنی کی وجوہات کی نشاندہی کی اور غزہ میں صیہونیوں اور امریکیوں کے ہاتھوں رونما ہونے والے انسانی المیے کو تاریخ میں عدیم المثال قرار دیا۔