ظاہری طور پر صاف ستھری پوشاکوں میں نظر آنے والے مغربی سیاست داں پاگل کتے اور خونخوار بھیڑئے کا باطن رکھتے ہیں۔ یہی مغربی لبرل ڈیموکریسی ہے۔ یہ نہ لبرل ہیں اور نہ ڈیموکریٹ۔ جھوٹ بولتے ہیں اور منافقت کے ذریعے اپنا کام کرتے ہیں۔
امام خامنہ ای
مغرب میں کچھ لوگ زبان سے تو کہتے ہیں کہ اسرائیل کیوں قتل عام کر رہا ہے، زبانی حد تک یہ بات کہہ دیتے ہیں لیکن عمل میں اس کی پشت پناہی کرتے ہیں، اسلحہ دیتے ہیں، اس کی ضرورت کا سامان مہیا کراتے ہیں۔
امام خامنہ ای
جس مزحمت کے باعث غزہ میں دشمن مزاحمتی فورسز کا خاتمہ کرنے کی بابت مایوس ہو گیا، اس کا سرچشمہ اسلامی قوت تھی۔ یہ حالت ہو گئی ہے کہ امریکہ اور یورپ میں نوجوانوں نے قرآن سے رجوع کیا کہ دیکھیں کہ قرآن میں ایسا کیا ہے کہ اس پر عقیدہ رکھنے والے ایسی مزاحمت کرتے ہیں۔
امام خامنہ ای
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے سنیچر کی صبح صوبۂ خوزستان کے 24 ہزار شہیدوں پر دوسری قومی کانفرنس منعقد کرنے والی کمیٹی سے ملاقات کی۔
صوبہ خوزستان کے 24 ہزار شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کل ایران کانفرنس کے منتظمین نے 24 فروری 2024 کو رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے آٹھ سالہ دفاع مقدس کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے صوبہ خوزستان کے اہم کارناموں کا ذکر کیا اور انہیں یاد رکھنے کے سلسلے میں ہدایات دیں۔ آپ نے غزہ کی جنگ کے تناظر میں مغربی تمدن کی سفاکیت اور اسلامی ایمان کی قوت کے بارے میں بات کی۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے
اس بات میں بالکل بھی شک نہ کیجیے کہ فتح، حق کے محاذ کی ہوگي۔ اس بات میں بالکل بھی شک نہ کیجیے کہ ایک دن غاصب صیہونی حکومت کا جڑ سے خاتمہ ہو جائے گا اور یہ چیز حتمی مستقبل کا حصہ ہے۔
امام خامنہ ای
امریکہ جنگ بندی کرنے اور بمباری روکنے سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادیں بڑی بے شرمی سے ویٹو کر دیتا ہے، یعنی در اصل بچوں، عورتوں، بیماروں، سن رسیدہ افراد اور نہتے عوام پر بمباری میں ہاتھ بٹا رہا ہے۔
امام خامنہ ای
صوبۂ خوزستان اور صوبۂ کرمان کے ہزاروں لوگوں نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات بروز سنیچر 23 دسمبر کو انجام پائي۔ اپنے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے ان دونوں صوبوں کی کچھ نمایاں خصوصیات کا ذکر کیا۔ انھوں نے اسی طرح ایک بار پھر فلسطین کے تازہ حالات کے تناظر میں زور دے کر کہا کہ حتمی فتح یقینی طور پر حق کے محاذ کی ہی ہوگي۔
رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب حسب ذیل ہے:
امریکا بڑی بے شرمی سے بمباری رکوانے اور جنگ بندی کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو ویٹو کر دیتا ہے، پوری بے شرمی سے۔ ان میں کوئي فرق نہیں ہے، یہ سب ایک ہیں۔
امام خامنہ ای