زیتون کا درخت لگانے کا مقصد فلسطین کے عوام سے یکجہتی اور ہمدلی کا اظہار ہے کہ وہ جگہ زیتون کا مرکز ہے اور ہم دور سے ان مظلوم، عزیز اور مجاہد عوام کو سلام کرنا چاہتے ہیں اور کہنا چاہتے ہیں کہ ہم ہر طرح سے آپ کو یاد کرتے ہیں، جیسے یہ کہ آپ کی یاد میں زیتون کا درخت لگاتے ہیں۔
امام خامنہ ای
رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای نے 5 مارچ 2024 کو ایران میں یوم شجرکاری کی مناسبت سے تین پودے لگائے جن میں سے ایک زیتون کا پودا تھا۔ انھوں نے زیتون کا پودا لگانے کے بعد کہا کہ "زیتون کا درخت لگانے کا مقصد فلسطین کے عوام سے یکجہتی اور ہمدلی کا اظہار ہے کہ وہ جگہ زیتون کا مرکز ہے اور ہم دور سے ان مظلوم، عزیز اور مجاہد عوام کو سلام کرنا چاہتے ہیں اور کہنا چاہتے ہیں کہ ہم ہر طرح سے آپ کو یاد کرتے ہیں، جیسے یہ کہ آپ کی یاد میں زیتون کا درخت لگاتے ہیں۔"
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے یوم شجرکاری کی مناسبت سے منگل 5 مارچ 2024 کی صبح تین پودے لگانے کے بعد پہلی مارچ کے انتخابات میں بھرپور شرکت پر عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ الیکشن میں ایرانی قوم کی شرکت ایک سماجی و تمدنی فریضے کی ادائیگی اور ایک جہاد تھا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یوم شجر کاری 15 اسفند مطابق 5 مارچ اور ہفتہ قدرتی وسائل کی مناسبت سے 5 مارچ کو تین پودے لگائے اور اس موقع پر مختصر بیان دیا۔ آپ نے قدرت و فطرت اور شجرکاری کی اہمیت کے بارے میں بات کی اور ساتھ ہی 1 مارچ 2024 کو ہونے والے پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی اور ماہرین اسمبلی کے انتخابات میں بھرپور شرکت پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔ رہبر انقلاب نے ملت فلسطین کی مظلومیت و ثابت قدمی کا ذکر کیا۔
خطاب حسب ذیل ہے؛