رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 20 مئی 2025 کو سابق صدر شہید رئیسی اور ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ان کے ہمراہ شہید ہونے والوں کی پہلی برسی پر اپنے خطاب میں شہید رئیسی کے اخلاص و اوصاف کو نمونہ اور درس قرار دیا۔
خطاب حسب ذیل ہے:
آج منگل 20 مئی 2025 کی صبح حسینیۂ امام خمینی میں رہبر انقلاب اسلامی کی موجودگي میں شہید صدر سید ابراہیم رئیسی اور شہدائے خدمت کی پہلی برسی کا پروگرام منعقد ہوا جس میں ان شہداء کے علاوہ کچھ دیگر شہداء کے اہل خانہ نے شرکت کی۔
رہبر انقلاب اسلامی نے منگل 20 مئی 2025 کی صبح شہید رئیسی اور دیگر 'شہدائے خدمت' کے اہل خانہ، بعض اعلی حکام، اور شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات میں، شہید آل ہاشم، شہید امیر عبداللہیان، ہیلی کاپٹر کے عملے کے شہداء صوبۂ مشرقی آذربائیجان کے شہید گورنر اور شہید سیکورٹی کمانڈر کو، جو شہید رئیسی کے ساتھ جاں بحق ہوئے تھے، خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر بننے کے بعد شہید رئیسی نے جو پہلا انٹرویو دیا تھا اس میں رپورٹر نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ امریکا سے مذاکرات کریں گے؟ انھوں نے صاف کہا کہ نہیں۔ انھوں نے کہا: "نہیں" بغیر کسی ابہام کے، اور انھوں نے مذاکرات نہیں کیے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے سنیچر کی صبح شہدائے خدمت کے اہل خانہ سے ملاقات میں عوام کے لیے کام، عوام کی خدمت اور عوامی ہونے کو ان شہیدوں کی سب سے نمایاں خصوصیت بتایا اور کہا کہ مرحوم شہید رئيسی کے لیے دن رات کا کوئي مطلب نہیں تھا اور وہ حقیقی معنی میں انتھک تھے۔