ایران کی پارلمینٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر جناب محمد باقر قالیباف نے اپنے دورۂ پاکستان کے موقع پر اس ملک کی سینیٹ کے چیئرمین جناب یوسف رضا گيلانی کو کتاب "فلسطین پر ریفرنڈم" کا اردو نسخہ پیش کیا۔ یہ کتاب مسئلۂ فلسطین کے حل کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی کے بیانوں پر مشتمل ہے۔
شمالی اسرائيل میں صبح کے پرسکون سماں میں، بنیامینا کے قریب گولانی بریگيڈ کے ٹریننگ کیمپ میں پوری طرح سے فوجی ماحول حکم فرما تھا۔ سپاہی مشقوں اور تیاریوں میں مصروف تھے، جیسے وہ ہمیشہ ہی اس اہم فوجی چھاؤنی میں، آپریشنوں کے لیے مشقوں اور تیاریوں میں مصروف رہتے تھے۔ یہ وہ چھاؤنی تھی جہان غاصب صیہونی حکومت کے اہم جنگي ماہرین کو ٹریننگ دی جاتی تھی لیکن اس دن اچانک ہی مرگبار واقعہ رونما ہوا جس نے حالات کو پوری طرح بدل دیا۔