حجۃ الاسلام والمسلمین حبیب اللہ بابائی نے، جو باقر العلوم یونیورسٹی میں اسلامی تمدن و اقوام کی تاریخ کے شعبے میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں، Khamenei.ir کو دیے گئے انٹرویو میں شہید حسن نصراللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کے جلوس جنازہ کے موقع پر رہبر انقلاب کے پیغام میں ان شہداء کے لیے استعمال ہونے والے "عزت کے اوج پر فائز" اور ان کی روح اور راہ کی "ہر دن مزید سربلندی" جیسے فقروں کی وضاحت کی۔