رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اتوار 2 فروری 2025 کو قرآن مجید کے اکتالیسویں بین الاقوامی مقابلوں کے شرکاء اور قرآن کریم کے بعض حافظوں، قاریوں اور اساتذہ سے ملاقات میں سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے قرآن مجید کے الفاظ، نظم، مفاہیم، الہی سنتوں کے بیان اور ہر چیز کو معجزہ بتایا۔
قرآن مجید کے اکتالیسویں بین الاقوامی مقابلوں کے شرکاء اور قرآن کریم کے بعض حافظوں، قاریوں اور اساتذہ نے حسینیۂ امام خمینی میں اتوار 2 فروری 2025 کی صبح رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔