تبریز کے عوام کے 29 بہمن 1356 ہجری شمسی مطابق 18 فروری 1978 کے قیام کی برسی پر صوبہ مشرقی آذربائیجان کے عوام نے ہزاروں کی تعداد میں تہران کے حسینیہ امام خمینی میں 17 فروری 2025 کو رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے اس قیام کے پس منظر میں گفتگو کی اور ساتھ ہی حالات حاضرہ کا جائزہ لیا۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے:
اپنے جوانوں، اپنے سائنسدانوں، اپنے ٹیکنالوجی کے ماہرین کی کوششوں کی برکت سے، آج ہارڈ ڈیفنس کے لحاظ سے، دشمن کے ہارڈ وئير خطروں سے نمٹنے کے لحاظ سے ہمیں کوئی تشویش اور مشکل نہیں ہے۔
اسلامی انقلاب اپنی ایک مستقل پہچان بنانے میں کامیاب رہا ہے، ایک بڑے اور امید بخش مرکز کی حیثیت سے خطے کی اقوام بلکہ خطے سے باہر کی بعض اقوام تک کے لیے اپنا وجود قائم رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے پیر 17 فروری 2025 کو تبریز کے عوام کے 18 فروری 1978 کے تاریخی قیام کی برسی کی مناسبت سے اس شہر کے ہزاروں لوگوں سے ملاقات کی۔ انھوں نے اس ملاقات میں اپنے خطاب کے دوران تبریز کے آج کے جوانوں کے ایمان اور جذبے کو، 18 فروری 1978 کا قیام رقم کرنے والوں کا ورثہ قرار دیا۔
تبریز کے عوام کے 18 فروری 1978 کے تاریخی قیام کی برسی کی مناسبت سے صوبۂ مشرقی آذربائيجان کے ہزاروں لوگوں نے پیر 17 فروری 2025 کی صبح رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔