فارسی زبان و ادب کے بعض شاعروں اور اساتذہ نے سنیچر 15 مارچ 2025 کی رات امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی شب ولادت با سعادت کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای سے ملاقات کی۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 14 رمضان المبارک مطابق 15 مارچ 2025 کو امام حسن مجتبی علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے فارسی ادیبوں اور شاعروں سے ملاقات میں تقریر کرتے ہوئے شعر و ادب کے شعبے سے متعلق کلیدی نکات کا جائزہ لیا۔ رہبر انقلاب نے شاعری کا معیار مزید اوپر لے جانے کی تاکید کی اور کہا کہ موجودہ دور میں یہ صلاحیت ہے کہ سعدی و حافظ و نظامی جیسے شعرا پیدا ہو سکتے ہیں۔ (1)