ایک عورت، علم و روحانیت کے کسی بھی مقام پر رہ کر جو اہم ترین کردار ادا کرسکتی ہے وہ، وہ کردار ہے جو وہ ایک ماں اور بیوی کی حیثیت سے ادا کرسکتی ہے۔ یہ اس کے دوسرے تمام کاموں سے زیادہ اہم ہے۔ یہ وہ کام ہے جو اس کے علاوہ کوئی بھی دوسرا شخص انجام نہیں دے سکتا۔ یہ عورت اگرچہ  دوسری اہم ذمہ داریاں بھی ادا کر رہی ہو لیکن اس ذمہ داری کو اپنی پہلی اور اصلی ذمہ داری قرار دے، بنی نوع انسان کی بقا و ترقی اور انسان کی اندرونی صلاحیتوں کا پھلنا پھولنا اور اجاگر ہونا اس سے وابستہ ہے، معاشرے کی روحانی سلامتی اور تحفظ کی ذمہ داری اس کی ہے، بے چینی، بے قراری اور اضطراب و تلاطم کے مقابل انسان کا آرام، سکون اور اطمینان اس سے وابستہ ہے۔

امام خامنہ ای 

4 جولائی 2007