جو اپنے گھر اور اپنے وطن کے دفاع میں دشمن کے مقابل کھڑا ہے وہ دہشت گرد ہو گیا؟! وہ جعلی اور ظالم حکومت جس نے اس کے گھر پر قبضہ کر لیا ہے، دہشت گرد وہ ہے۔
امریکہ یقینا مجرموں کے جرم میں شامل ہے۔ یعنی ان جرائم میں امریکہ کے ہاتھ کہنیوں تک مظلوموں، بچوں، بیماروں اور عورتوں کے خون میں ڈوبے ہوئے ہیں، آلودہ ہیں۔ در اصل وہی ایک طرح سے ان جرائم کو گائیڈ کر رہا ہے جو #غزہ میں انجام پا رہے ہیں۔
امام خامنہ ای
25 اکتوبر 2023
ان دنوں جو پالیسی چل رہی ہے، یعنی حالیہ ہفتے میں صیہونی حکومت کے اندر جو پالیسی چل رہی ہے، اسے امریکی طے کر رہے ہیں، مطلب یہ کہ پالیسی میکر وہ ہیں اور جو یہ کام ہو رہے ہیں، وہ امریکیوں کی پالیسی کے تحت ہیں۔
امام خامنہ ای
صیہونی کالونیوں وغیرہ میں جو لوگ رہ رہے ہیں وہ عام شہری نہیں ہیں، وہ سب مسلح ہیں۔ چلئے میں مان لیتا ہوں کہ وہ عام شہری ہیں! کتنے عام شہری مارے گئے؟ اس سے سو گنا زیادہ اس وقت یہ غاصب حکومت بچوں، عورتوں، بوڑھوں اور جوانوں کو قتل کر رہی ہے جو عام شہری ہیں۔
امام خامنہ ای
صیہونیوں کو کٹہرے میں کھڑا کیا جانا چاہیے۔ آج کی غاصب صیہونی حکومت پر حتمی طور پر مقدمہ چلایا جانا چاہیے، ان کو کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔
امام خامنہ ای
امیر المومنین فرماتے ہیں، جب پیغمبر مبعوث بہ رسات ہوئے اور اللہ تعالی نے نبی اکرم کو بھیجا تو اس وقت دنیا تاریکیوں میں ڈوبی ہوئی تھی؛ "دنیا کے اجالے کو گہن لگا تھا، اس کا فریبی روپ سامنے تھا۔" عالم بشریت تاریکی میں تھا، دھوکے اور فریب سے بھرا ہوا تھا۔ غرور یعنی خود فریبی میں تھا، انسان خود کو ایک ایسی حالت میں تصور کر رہا
امام خامنہ ای