زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
پاکستان برادر ہمسایہ ملک

پاکستان برادر ہمسایہ ملک

پاکستان کو اسلامی جمہوریہ ایران، برادر ہمسایہ ملک کی نظر سے دیکھتا ہے۔ اس خاص صورت حال کے مد نظر دونوں ملکوں کے روابط میں مزید گرمجوشی پیدا ہونی چاہئے اور تعطل کے شکار پروجیکٹس جیسے گیس پائپ لائن کو مکمل کرنا چاہئے۔ امام خامنہ ای 
اسلامی جمہوریہ، اقبال کے خوابوں کی تعبیر

اسلامی جمہوریہ، اقبال کے خوابوں کی تعبیر

اگر آج اقبال زندہ ہوتے تو وہ ایک ایسی قوم کو اپنی آنکھوں کے سامنے پاتے جو اپنے قدموں پر کھڑی ہے اور اپنے قیمتی اسلامی سرمائے سے مالامال ہو کر اور خود پر اعتماد کر کے مغرب کے فریبی زرق و برق اور مغربی اقدار کو خاطر میں لائے بغیر زندگی گزار رہی ہے۔
علامہ اقبال کی شخصیت کی عجیب گہرائی اور رفعت

علامہ اقبال کی شخصیت کی عجیب گہرائی اور رفعت

اقبال تاریخ اسلام کی نمایاں شخصیات میں سے ایک ہیں اور ان میں اتنی گہرائي اور رفعت ہے کہ یہ ممکن ہی نہیں کہ ان کی کسی ایک خصوصیت یا ان کی زندگي کے کسی ایک پہلو کو ہی مدنظر رکھا جائے اور ان کے اسی پہلو اور اسی خصوصیت پر انھیں سراہا جائے۔  ...
مسلم اقوام کو اقبال کی 'خودی' کے ادراک کی ضرورت ہے

مسلم اقوام کو اقبال کی 'خودی' کے ادراک کی ضرورت ہے

مسلم اقوام، بالخصوص اہم مسلم شخصیات کو اقبال کی 'خودی' کے ادراک کی ضرورت ہے۔ انہیں ضرورت ہے کہ اقبال کا  پیغام سمجھیں اور یہ جان لیں کہ اسلام اپنی ذات و ماہیت کے اعتبار سے انسانی معاشروں کے انتظام و انصرام کے غنی ترین سرمائے کا حامل ہے، دوسروں کا محتاج نہیں۔  ...
بڑی کامیابی، دنیا نے ایران کی طاقت کا لوہا مانا

بڑی کامیابی، دنیا نے ایران کی طاقت کا لوہا مانا

سب سے اہم مسئلہ ایک بین الاقوامی میدان میں ایرانی قوم اور ایرانی فورسز کے عزم کی طاقت کا اظہار ہے، یہ اہم ہے، اور یہ ہوا ہے۔ امام خامنہ ای 
'سچا وعدہ' آپریشن کے دوران مسلح فورسز نے اپنی قوت کی جھلک پیش کی

'سچا وعدہ' آپریشن کے دوران مسلح فورسز نے اپنی قوت کی جھلک پیش کی

'سچا وعدہ' آپریشن کے دوران مسلح فورسز نے اپنی قوت و توانائی کی جھلک اور ملت ایران کی قابل ستائش تصویر پیش کی اور بین الاقوامی پلیٹ فارم پر ملت ایران کے ارادے کی طاقت کا لوہا منوایا۔   امام خامنہ ای  21 اپریل 2024 
'سچا وعدہ' آپریشن میں مسلح فورسز کی کامیابیوں کی دل سے قدردانی کرتا ہوں

'سچا وعدہ' آپریشن میں مسلح فورسز کی کامیابیوں کی دل سے قدردانی کرتا ہوں

صیہونی حکومت کے خلاف 'سچا وعدہ' آپریشن میں مسلح فورسز کی کوششوں اور کامیابیوں کی دل سے قدردانی کرتا ہوں۔  امام خامنہ ای  21 اپریل 2024 
مسلح فورسز کے  کمانڈروں کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات

مسلح فورسز کے کمانڈروں کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات

 ملک کی مسلح فورسز کے کچھ کمانڈروں نے آج سپریم کمانڈر آيت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی۔ ...
خبیث حکومت کو سزا

خبیث حکومت کو سزا

جب وہ ہمارے قونصل خانے پر حملہ کرتے ہیں تو یہ ایسا ہی ہے جیسے ہمارے ملک پر حملہ کر دیا ہے۔ یہ دنیا میں عام سوچ ہے۔ خبیث حکومت نے اس قضیے میں غلطی کی ہے۔ اسے سزا ملنی چاہیے اور سزا ملے گی۔   امام خامنہ ای 
غزہ کے خونریز واقعات نے مسلمانوں کو سوگوار کر دیا

غزہ کے خونریز واقعات نے مسلمانوں کو سوگوار کر دیا

اس سال ماہ رمضان میں غزہ کے خونریز واقعات نے ساری دنیا کے مسلمانوں کو سوگوار کر دیا اللہ کی لعنت ہو غاصب صیہونی حکومت پر۔ صیہونی حکومت نے اپنی حماقتوں کی فہرست میں ایک اور حماقت بڑھا لی اور وہ شام میں ایران کے قونصل خانے پر حملہ تھا۔ خبیث حکومت کو سزا ملے گي۔ امام خامنہ ای