زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
قم کو علوم و معارف اہل بیت کا مرکز بنانے میں حضرت معصومہ کا بے مثال کردار

قم کو علوم و معارف اہل بیت کا مرکز بنانے میں حضرت معصومہ کا بے مثال کردار

بلا شبہہ قم کو قم بنانے اور اس تاریخی مذہبی شہر کو خاص عظمت عطا کرنے میں ‏حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کا کردار نمایاں ہے۔ اس میں کسی طرح کا کوئي شک و ‏شبہہ نہیں۔ یہ باعظمت ہستی اور اہلبیت علیہم السلام کے دامن کی تربیت یافتہ یہ نوجوان ‏خاتون، ائمہ علیہم السلام کے عقیدتمندوں، اصحاب اور چاہنے والوں کے درمیان اپنی ‏سرگرمیوں کے ذریعے، مختلف شہروں سے عبور کر کے، پورے راستے میں لوگوں کے ‏درمیان معرفت و ولایت کی خوشبو بکھیر کر اور پھر اس علاقے میں پہنچ کر اور قم میں ‏قیام فرما کر، اس بات کا موجب بنیں کہ یہ شہر، ظالم حکومت کے اس تاریک دور میں ‏اہلبیت علیہم السلام کے معارف کے اہم مرکز کی حیثیت سے جگمگا اٹھے اور ایک ایسا ‏مرکز بن جائے جو اہلبیت علیہم السلام کے علم کی روشنی اور ان کے معارف کا نور ‏پورے عالم اسلام اور شرق و غرب عالم تک پہنچا دے۔ امام خامنہ ای ‎21/10/2010‎
اسلامی جمہوریہ ایران پابندیوں کے باوجود مختلف میدانوں میں اچھی پیشرفت حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

اسلامی جمہوریہ ایران پابندیوں کے باوجود مختلف میدانوں میں اچھی پیشرفت حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

 اگر پابندیاں نہ ہوتیں تو یہ پیشرفت بھی حاصل نہ ہوتی کیونکہ پابندیاں باعث بنیں کہ ہم نے اپنی داخلی توانائیوں اور صلاحیتوں کو متحرک کیا۔  امام خامنہ ای 30 مئی 2022 ...
امام صادق علیہ السلام کا اطلاع رسانی کا وسیع نیٹ ورک

امام صادق علیہ السلام کا اطلاع رسانی کا وسیع نیٹ ورک

امام جعفر صادق علیہ السلام دور بنی امیہ کے اواخر میں اطلاع رسانی کے وسیع نیٹ ورک کی قیادت کر رہے تھے جس کا کام آل علی علیہم السلام کی امامت کی تبلیغ اور مسئلہ امامت کی درست تشریح کرنا تھا۔ امام خامنہ ای 11 جون 1979 ...
انقلاب کے نعرے ملکی مفاد میں ہیں

انقلاب کے نعرے ملکی مفاد میں ہیں

جو لوگ یہ تاثر دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ اسلامی انقلاب، ایران کے لئے مسائل پیدا کرتا ہے، حقیقت ان کی سوچ کے بالکل برعکس ہے۔ #انقلاب اور اس کی امنگوں پر توجہ ملک کے درد کی دوا ہے۔ امام خامنہ ای ۲۵ مئی ۲۰۲۲ ...
بہت سے خرم شہر فتح کرنے ہیں

بہت سے خرم شہر فتح کرنے ہیں

میرے عزیز نوجوانو! میرے پیارے بچو! بہت سارے خرمشہر آپ کے سامنے ہیں۔ عسکری جنگ کے میدان میں نہیں بلکہ ‏ایسے میدان میں جو عسکری جنگ کےمیدان سے زیادہ دشوار ہے۔ امام خامنہ ای 23 مئی 2016
خوں آشام کی آخری سانسیں

خوں آشام کی آخری سانسیں

صیہونی حکومت کی سانسیں اکھڑ رہی ہیں لیکن اس کے ‏باوجود اس کے جرائم کا سلسلہ جاری ہے اور اپنے ہتھیاروں ‏سے مظلوموں پر حملہ آور ہے۔ عورتوں، بچوں، پیر و جواں ‏سب کو قتل کر رہی ہے۔‎ ‎ ‎ ‎امام خامنہ ای‏ 29 اپریل 2022‏ ...
صیہونیوں سے نمٹنے کا ایک ہی راستہ ہے، مزاحمت!

صیہونیوں سے نمٹنے کا ایک ہی راستہ ہے، مزاحمت!

فلسطین پر غاصبانہ قبضے کے پورے ستر سال کے عرصے میں صیہونیوں نے ایک بالشت زمین بھی مذاکرات کے نتیجے میں نہیں چھوڑی ہے۔ مذاکرات کی کیا حیثیت ہے؟ صیہونیوں کی پسپائی فلسطینیوں کی مزاحمت کے نتیجے میں ہوئی۔ پہلا واقعہ جنوبی لبنان سے پسپائی اور فرار کا تھا۔ ملت فلسطین کو یاد رکھنا چاہئے، فلسطینی جہاد میں شامل تنظیمیں یاد رکھیں! ہرگز اس جھانسے میں نہ آئیں کہ غزہ کی آزادی مذاکرات کے نتیجے میں ہوئی ہے۔ بالکل نہیں! مذاکرات سے غزہ کو آزادی نہیں ملی۔ مذاکرات سے کوئی اور علاقہ بھی آزاد نہیں ہوا اور تا ابد اس سے کوئی علاقہ آزاد ہونے والا نہیں ہے۔ غزہ کو جس چیز نے آزادی دلائی وہ ملت فلسطین کی مزاحمت تھی۔ وہ (صیہونی پسپائی پر) مجبور ہو گئے۔ امام خامنہ ای 19 اگست 2006