زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
اگر واقعہ عاشورہ نہ ہوتا تو اسلام کی حقیقت و نورانیت کا نام و نشان نہ بچتا

اگر واقعہ عاشورہ نہ ہوتا تو اسلام کی حقیقت و نورانیت کا نام و نشان نہ بچتا

اگر واقعہ عاشورہ نہ  ہوتا، اگر تاریخ اسلام میں یہ عظیم قربانی پیش نہ کی گئی ہوتی، اگر یہ تجربہ، یہ عملی درس امت مسلمہ کو نہ دیا جاتا تو یقینا اسلام بھی انحراف کا شکار ہو جاتا جیسے اسلام سے پہلے کے ادیان کے ساتھ ہوا اور اسلام کی حقیقت و نورانیت کا کوئی نام و نشان باقی نہ بچتا۔ امام خامنہ ای 21 نومبر 2012
امام حسین علیہ السلام نے صداقت کا بول بالا کرنے اور عوام الناس کی نجات کے لئے قیام کیا

امام حسین علیہ السلام نے صداقت کا بول بالا کرنے اور عوام الناس کی نجات کے لئے قیام کیا

امام حسین علیہ السلام نے حریت و آزادی کے پرچم کو مضبوطی سے اٹھائے رکھا اور اپنے عزیزوں کی شہادت اور اہل حرم کی اسیری تک ثابت قدم رہے۔ انقلابی مہم کے زاوئے سے یہی عزت و افتخار ہے۔ 29 مارچ 2002
عاشورہ ایک دن کا واقعہ ہے لیکن اس نے تاریخ کو ہلا کر رکھ دیا

عاشورہ ایک دن کا واقعہ ہے لیکن اس نے تاریخ کو ہلا کر رکھ دیا

عاشورہ ایک دن کا واقعہ ہے لیکن اس نے تاریخ کو ہلا کر اور بدل کر رکھ دیا۔ کسی بھی قوم کی زندگی میں کبھی کوئی واقعہ اتنی گہرائی کے ساتھ، حکیمانہ فکر کے  ساتھ اور بر وقت انجام پاتا ہے کہ اس کے اثرات سالہا سال تک اور بعض اوقات صدیوں تک باقی رہتے ہیں۔
امریکہ سے مذاکرات کیوں نہیں؟

امریکہ سے مذاکرات کیوں نہیں؟

 اگر دشمن یہ ثابت کرنے میں کامیاب ہو گیا کہ زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی ہی ایران کا علاج اور ایران کے سلسلے میں موثر طریقہ ہے تو پھر ایران اور ہمارے عزیز عوام کو کبھی آسودگی و سکون کا وقت دیکھنا نصیب نہیں ہوگا، کیونکہ ایسی صورت میں امریکہ کی تمام استکباری پالیسیوں کی پشت پر یہی اسٹریٹیجی کارفرما ہوگی اور آئندہ وہ جب بھی اسلامی جمہوریہ سے کوئی جابرانہ مطالبہ کریں گے اور ہم اسے تسلیم کر لیں گے  تب تو بات ختم ہو جائے گی اور اگر ہم نے قبول نہ کیا تو زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی دوبارہ شروع  ہو جائے گی۔ ~امام خامنہ ای  17 ستمبر 2019
اگر داعش پھر واپس آ جائے۔۔۔

اگر داعش پھر واپس آ جائے۔۔۔

مومن نوجوانوں کی بلند ہمتی نے داعش کا قلع قمع کیا۔ اب کہتے ہیں کہ اس کا پوری طرح خاتمہ نہیں ہوا۔ دوبارہ اگر وہ سامنے آئے تب بھی ان کا وہی انجام ہوگا۔ «اِن عَادَتِ العَقرَبُ عُدنَا لَها» اس نے کہا کہ بچھو کو جوتوں تلے کچل دینا چاہئے۔ اگر پھر واپس آئے تو یہی جوتا میرے ہاتھ میں ہے، پھر ماروں گا۔ ~امام خامنہ ای
منفعت بخش ایٹمی سائنس کو اگر غلط ثقافت کا ساتھ مل جاتا ہے تو وہ ایٹم بم پر منتج ہوتی ہے

منفعت بخش ایٹمی سائنس کو اگر غلط ثقافت کا ساتھ مل جاتا ہے تو وہ ایٹم بم پر منتج ہوتی ہے

نہایت اہم اور منفعت  بخش ایٹمی سائنس کو اگر جاہ طلبی کی غلط ثقافت کا ساتھ مل جاتا ہے تو اس کا نتیجہ ایٹم بم کی شکل میں سامنے آتا ہے اور ساری دنیا و انسانیت کے لئے خطرہ بن جاتی ہے۔ ~امام خامنہ ای 9  اکتوبر 2019
فلسطین کی نجات کا واحد راستہ استقامت و پائيداری ہے

فلسطین کی نجات کا واحد راستہ استقامت و پائيداری ہے

اقوام متحدہ، یا تسلط پسند طاقتوں اور بالخصوص صیہونی حکومت کی چاپلوسی اور تملق کے ذریعے فلسطین کو نجات نہیں دلائی جا سکتی۔ نجات کا واحد راستہ استقامت و پائيداری ہے۔ فلسطینیوں کا اتحاد اور کلمہ توحید ہے جو جہادی تحریک کا لا متناہی ذخیرہ ہے۔
بحرین اور سعودی عرب کے حکام اپنی ہی جڑیں کاٹ رہے ہیں!

بحرین اور سعودی عرب کے حکام اپنی ہی جڑیں کاٹ رہے ہیں!

بحرین اور سعودی عرب کے حکام فلسطین سے خیانت کر کے اپنی ہی جڑیں کاٹ رہے ہیں۔ اس کا نقصان خود انہیں اٹھانا پڑے گا۔
حجاج کرام کا احترام

حجاج کرام کا احترام

سعودی حکومت کا فریضہ کہ حجاج کرام کی سلامتی اور ان کے احترام کو یقینی بنائے۔ یہ اللہ تعالی کے مہمان ہیں۔ وہ سلوک اور برتاؤ ہرگز نہ کیا جائے جو حجاج کی شان اور وقار کو ٹھیس پہنچانے والا ہو۔ حجاج کو تحفظ فراہم کریں لیکن پولیس اسٹیٹ جیسا ماحول نہ بنائیں۔ ~امام خامنہ ای 3 جولائی 2017