درس اخلاق

2025 December
ابدی زندگی میں انسان کی نجات اخلاص عمل سے وابستہ ہے۔ خدا کے لیے کام کرنا اور عمل میں اخلاص ہونا باعث نجات ہے۔ یہ بہت سے مقامات پر نہیں ہوتا۔ بہت سے کاموں میں انسان سوچتا ہے کہ اس نے یہ کام خدا کے لیے کیا ہے، بعد میں جب خود ہی ذرا انصاف کے ساتھ توجہ دیتا ہے تو دیکھتا ہے کہ وہ عمل پوری طرح خالص نہیں ہے "وَ استغفِرُكَ مِمَّا اردتُ بہ وجہكَ فخالَطَنی ما لیس لک" خدایا! میں توبہ کرتا ہوں اس عمل سے جو میں نے چاہا تھا کہ صرف تیرے لیے انجام دوں لیکن اس میں ایسا جذبہ اور ایسی نیت شامل ہوگئی جو خدائي نہیں تھی۔ جس جگہ بھی انسان کے لیے اخلاص عمل ممکن ہو، غنیمت ہے۔ امام خامنہ ای 2 مئی 2016
2025/12/18
مال و ثروت جمع کرنا اور انفاق (یا راہ خدا میں خرچ) نہ کرنا اقدار کے خلاف اور ایک گناہ اور شاید گناہ کبیرہ ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ چونکہ اپنے سرمائے سے کاروبار کرنا جائز و مباح ہے تو اس کی بنیاد پر انسان حق رکھتا ہے، چاہے حلال اور شرعی طریقوں سے ہی کیوں نہ ہو، کہ دولت و ثروت اکٹھا کرے اور بچاتا چلا جائے۔ جبکہ معاشرے کو اس کے مال و ثروت، وسائل، اثاثوں اور سرمائے کی ضرورت ہو اور وہ اسے اجتماعی مفادات کی راہ میں اور خدا کی راہ میں خرچ نہ کرے، یہ جائز ہو اور مباح ہو، ایسا نہیں ہے۔ اسلام میں انفاق ایک بنیادی اصول ہے، خدا کی راہ میں خرچ کرنا چاہیے۔ یہ نہیں کہا گيا کہ سودا نہ کیجیے، پیسے نہ کمائيے، یہ کام کیجیے لیکن (راہ خدا میں) خرچ کیجیے۔ امام خامنہ ای 06 نومبر 2009
2025/12/10
انسان، مادی مسائل سے مقابلے کے لیے اپنے جسم کو مضبوط بناتا ہے تو ایسے حادثات سے مقابلے کے لیے جو روح انسانی میں اپنا ایک ظرف رکھتے ہیں، انسان کو کیا کرنا چاہیے؟ میرا خیال یہ ہے کہ اس کے لیے انسان کو ایمان کی تقویت کرنی چاہیے۔ انسان کو اپنا ایمان امن و تحفظ عطا کرنے والے اطمینان بخش بنیادی نقطے تک قوی و مضبوط بنانا چاہیے۔ اس طرح کا ایمان، انسان کو زندگی کے کسی بھی مرحلے میں مایوسی کا شکار نہیں ہونے دیتا۔ امام خامنہ ای 26 جولائی 1999
2025/12/03
August
اسلام میں انفاق (یعنی راہ خدا میں خرچ کرنا) ایک اصولی بات ہے، راہ خدا میں خرچ کرنا چاہیے ، (ہم) یہ نہیں کہتے کہ مال و دولت حاصل نہ کیجیے، کیجیے لیکن خرچ کیجیے، اسلام لوگوں کو عادی بنانا چاہتا ہے کہ انھوں نے زندگی کی ضروریات کے برابر جو کچھ کمایا ہے، ایک متوسط زندگی کے لیے جو لازم ہے، مراد تنگی و سختی کے ساتھ گزر بسر کرنا نہیں ہے بلکہ عام لوگوں کی متوسط زندگی جتنا، وہ چاہے آرام و آسائش اور کشادگی کی زندگی ہی کیوں نہ ہو، اپنے لیے خرچ کرے، اس کے بعد جو بچے وہ معاشرے کے عام لوگوں کی بھلائی اور مفاد میں خرچ کرنا چاہیے۔ امام خامنہ ای 6 نومبر 1987
2025/08/27
April
پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم موت کے آخری لمحوں تک اپنے اس مقام اور عظمت کے ساتھ، عصمت کے اس بلند ترین مرتبے پر فائز ہونے کے باوجود، خدا سے دائمی طور پر مزید قریب ہونے کی کوشش کرتے رہے۔ اس کے ذکر میں زیادہ مشغول رہنے کے لیے جو کوشش وہ کیا کرتے تھے اس میں آخری دم تک رکاوٹ نہیں آئی کیونکہ پیغمبر بھی روز بہ روز کمال و ارتقاء کی طرف گامزن تھے۔ امام خامنہ ای  28 اگست 2006  
2025/04/30