اسلام میں انفاق (یعنی راہ خدا میں خرچ کرنا) ایک اصولی بات ہے، راہ خدا میں خرچ کرنا چاہیے ، (ہم) یہ نہیں کہتے کہ مال و دولت حاصل نہ کیجیے، کیجیے لیکن خرچ کیجیے، اسلام لوگوں کو عادی بنانا چاہتا ہے کہ انھوں نے زندگی کی ضروریات کے برابر جو کچھ کمایا ہے، ایک متوسط زندگی کے لیے جو لازم ہے، مراد تنگی و سختی کے ساتھ گزر بسر کرنا نہیں ہے بلکہ عام لوگوں کی متوسط زندگی جتنا، وہ چاہے آرام و آسائش اور کشادگی کی زندگی ہی کیوں نہ ہو، اپنے لیے خرچ کرے، اس کے بعد جو بچے وہ معاشرے کے عام لوگوں کی بھلائی اور مفاد میں خرچ کرنا چاہیے۔
امام خامنہ ای
6 نومبر 1987