غزہ کا مسئلہ بدستور عالم اسلام کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ اس کی وہی پہلے دن جیسی اہمیت اب بھی ہے بلکہ اس سے زیادہ۔ مزاحمت کی طاقت روز بروز پہلے سے زیادہ خود کو نمایاں کر رہی ہے۔
ہمیں یقین ہے کہ فلسطین کے مسلمان عوام کی جدوجہد اور عالم اسلام کی جانب سے ان کی حمایت جاری رہنے سے خداوند عالم کے فضل و کرم سے فلسطین آزاد ہوگا اور بیت المقدس، مسجدالاقصیٰ اور اس سرزمین کے دیگر مقامات، عالم اسلام کی آغوش میں واپس آ جائيں گے، ان شاء اللہ۔ "و اللہ غالب علی امرہ" اور اللہ تو ہر کام پر غالب ہے۔
امام خامنہ ای
افسوس ہے کہ دنیائے اسلام میں ایسے لوگ اور حکومتیں ہیں جو غزہ کے مظلوم عوام کے دشمنوں کی مدد کر رہی ہیں۔ ان شاء اللہ ایک دن وہ خود نادم ہوں گی اور اپنی اس خیانت کی سزا بھی پائیں گی اور یہ بھی دیکھیں گی کہ انہوں نے جو کچھ کیا وہ بے سود تھا۔
امام خامنہ ای
قرآن کہتا ہے کہ اَشِدّاءُ عَلَی الکُفّارِ رُحَماءُ بَینَھُم کیا عمل میں یہ سختی، خبیث صیہونی حکومت کے خلاف دکھائی جاتی ہے؟ آج عالم اسلام کے بڑے درد یہ ہیں۔
امام خامنہ ای
عالم اسلام کی سرحد آج غزہ میں ہے۔ آج دنیائے اسلام کی نبض غزہ میں دھڑک رہی ہے۔ غزہ کے لوگ دنیائے کفر، طاغوت کی دنیا، سامراج کی دنیا، امریکا کے مقابلے میں کھڑے ہوئے ہیں۔
امام خامنہ ای
عالم اسلام یہ نہ بھولے کہ اس اہم اور فیصلہ کن مسئلے میں اسلام کے مقابل، ایک مسلم قوم کے مقابل، مظلوم فلسطین کے مقابل جو کھڑا ہوا ہے وہ امریکہ ہے، فرانس ہے، برطانیہ ہے۔
امام خامنہ ای
دشمن کا یہ اندازہ بھی غلط ہے کہ بزعم خود اسے خود کو مظلوم بنا کر پیش کرنا چاہیے تاکہ اپنے مجرمانہ حملے کو جاری رکھ سکے۔ البتہ عالم اسلام کو ان جرائم کے مقابلے میں خاموش نہیں رہنا چاہیے، ردعمل دکھانا چاہیے۔
امام خامنہ ای
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عالمی یوم قدس پر اپنے خطاب میں مسئلہ فلسطین کی موجودہ صورت حال، ماضی کی سرگزشت اور مستقبل کے لئے موثر روڈ میپ پر روشنی ڈالی۔ رہبر انقلاب اسلامی کی یہ تقریر فارسی اور عربی دو حصوں پر مشتمل ہے۔
عالمی یوم قدس کی مناسبت پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امت اسلامیہ سے ٹی وی کے ذریعے براہ راست خطاب فرمایا۔ اس اہم خطاب کا اردو ترجمہ پیش خدمت ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای نے علم و سائنس کے میدان کے دو ہزار ممتاز نوجوانوں سے ملاقات میں دنیا کی تیز رفتار علمی پیشرفت کے حالات میں ایران کے علمی ارتقاء کا سلسلہ جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور اسے لازمی و حیاتی مشن قرار دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای نے علم و سائنس کے میدان کے دو ہزار ممتاز نوجوانوں سے ملاقات میں دنیا کی تیز رفتار علمی پیشرفت کے حالات میں ایران کے علمی ارتقاء کا سلسلہ جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور اسے لازمی و حیاتی مشن قرار دیا۔