بہار قرآن اور موسمِ ضیافت الٰہی ماہ مبارک رمضان کے آغاز پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی میزبانی میں ایک محفلِ قرآنی کا اہتمام کیا گیا۔ یہ نشست تہران کے مصلائے امام خمینی میں منعقد ہوئی اور ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اسے حسینیہ امام خمینی (رہ) سے متصل کیا يگا۔ روحانیت سے لبریز اس قرآنی محفل میں ایرانِ اسلامی کے معروف قُرّائے کرام نے اپنی روح پرور تلاوتِ قرآن کے ذریعے سامعین و ناظرین کو فیضیاب کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے منگل کی صبح ایران کے صوبے آذربائیجان سے آنے والے ہزاروں افراد کو خطاب کیا۔ یہ خطاب اٹھارہ فروری ۱۹۷۸ کو صوبۂ مشرقی آذربائیجان کے شہر تبریز میں ہونے والے تاریخی قیام کی بیالیسیں سالگرہ کی مناسبت سے انجام پایا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جمعہ 17 ربیع الاول کو میلاد پیغمبر اور یوم ولادت فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی مناسبت سے ایران کے اعلی حکام، وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکاء، تہران میں متعین اسلامی ممالک کے سفیروں اور مختلف عوامی طبقات سے ملاقات میں فرمایا کہ دنیائے اسلام کی موجودہ مصیبتوں اور خاص طور پر فلسطین کے افسوسناک حالات کی وجہ اتحاد بین المسلمین کا کمزور ہونا ہے۔
اگر دشمن یہ ثابت کرنے میں کامیاب ہو گیا کہ زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی ہی ایران کا علاج اور ایران کے سلسلے میں موثر طریقہ ہے تو پھر ایران اور ہمارے عزیز عوام کو کبھی آسودگی و سکون کا وقت دیکھنا نصیب نہیں ہوگا، کیونکہ ایسی صورت میں امریکہ کی تمام استکباری پالیسیوں کی پشت پر یہی اسٹریٹیجی کارفرما ہوگی اور آئندہ وہ جب بھی اسلامی جمہوریہ سے کوئی جابرانہ مطالبہ کریں گے اور ہم اسے تسلیم کر لیں گے تب تو بات ختم ہو جائے گی اور اگر ہم نے قبول نہ کیا تو زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی دوبارہ شروع ہو جائے گی۔
~امام خامنہ ای
17 ستمبر 2019