امیر المومنین علیہ السلام کی پوری زندگی سراپا خالصانہ جہاد ہے۔ بچپن میں اسلام لانے سے لیکر 63 برس کی عمر میں شہادت تک زندگی کا ایک لمحہ بھی خالصانہ جدوجہد سے خالی نہیں۔ تاریخ اسلام میں اتنی خدمات انجام دینے والی کوئی اور ہستی نہیں ہے۔
امام خامنہ ای
10 مارچ 2019 کو جنرل قاسم سلیمانی کو نشان ذوالفقار دیے جانے کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کی مختصر مگر اہم گفتگو۔ شہید کی برسی کے موقع پر یہ ویڈیو پیش خدمت ہے۔
امیر المومنین علیہ السلام نے (اپنی حکومت کی) اس مدت میں دکھا دیا کہ ان اسلامی اصولوں اور اسلامی اقدار کو، جو اسلام کی گوشہ نشینی کے دور میں اور چھوٹے سے اسلامی معاشرے میں وجود میں آئي تھیں، اسلامی سماج کی توسیع، آسودگي اور مادی ترقی و پیشرفت کے دور میں بھی عملی جامہ پہنایا جا سکتا ہے۔ ہم اس نکتے پر توجہ کریں، یہ بہت اہم ہے۔ ہمارا آج کا مسئلہ بھی یہی ہے۔ اسلامی اصول، اسلامی عدل و انصاف، انسان کا احترام، جہاد کا جذبہ، اسلام کے تعمیری اقدار، اسلام کی اخلاقی بنیادیں، یہ سب چیزیں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے زمانے میں وحی کے ذریعے نازل ہوئيں اور جہاں تک ممکن تھا، پیغمبر کے ذریعے انھیں اسلامی معاشرے میں نافذ کیا گيا۔
امام خامنہ ای
5/11/2004
ہم سب کو امام رضا علیہ السلام سے یہ سبق ملا ہے کہ اے مسلمانو! جہاد سے ہرگز نہ تھکو، کبھی غافل نہ ہو کیونکہ دشمن جاگ رہا ہے اور الگ الگ شکلوں اور الگ الگ بھیس میں، الگ الگ وضع قطع میں سامنے آتا ہے۔ نگاہ تیز بیں ہو، دشمن کو پہچانو اور دشمن سے لڑنے کا طریقہ سیکھو!
امام خامنہ ای
24 نومبر 1984