تیس ہزار سے زیادہ انسانوں کا قتل عام ہو جاتا ہے، بچے، نومولود اور کمسن بچے نوجوان، بوڑھے، عورت، مرد، بیمار محض چھوٹی سی مدت میں 30 ہزار افراد قتل کر دئے جاتے ہیں، ان کے گھر مسمار کر دئے جاتے ہیں نام نہاد مہذب دنیا صرف تماشائی بنی رہتی ہے۔
امام خامنہ ای
ان شاء اللہ، خداوند عالم حضرت علی اکبر علیہ السلام کے صدقے میں آپ نوجوانوں کی حفاظت کرے، آپ کو اسلام کے لیے بچائے رکھے اور ثابت قدم رکھے۔ نوجوان توجہ رکھیں کہ وہ صراط مستقیم کو پہچان سکتے ہیں۔
امام خمینی ہمیشہ عوام کو اپنے آپ سے برتر سمجھتے تھے۔ وہی نوجوان جو آتے تھے، آپ کا ہاتھ چومتے تھے، آنسو بہاتے تھے، امام انہیں خود سے بالاتر سمجھتے تھے۔
امام خامنہ ای
نئي تبدیلی کی بنیادی علامتیں، کچھ چیزیں ہیں۔ پہلے مرحلے میں دنیا کی سامراجی طاقتوں کا کمزور ہو جانا، امریکا کی سامراجی طاقت کمزور پڑ چکی ہے اور مزید کمزور ہو رہی ہے۔
امام خامنہ ای
جب ہمارے پاس مقدس دفاع کے دور جیسے نوجوان ہوں تو نتیجہ یقینی پیشرفت کی صورت میں نکلتا ہے۔ یعنی دنیا کی ساری طاقتیں لام بند ہو گئیں کہ ایران کے حصے بخرے کر دینا ہے، مگر ملک کی ایک بالشت زمین بھی لے نہ سکیں، یہ معمولی چیز ہے؟ یہ چھوٹی کامیابی ہے؟
امام خامنہ ای
9 جنوری 2023
یہ بات جو میں عرض کر رہا ہوں سبھی اس پر توجہہ دیں: دشمن منصوبے کے ساتھ میدان میں اترا ہے۔ نوجوان سمجھ لیں، یہ لوگ پلاننگ کے ساتھ میدان میں آئے ہیں۔ ان کا پروگرام یہ ہے کہ ایرانی قوم کو اپنی سازش میں شامل کر لیں، کچھ ایسا کریں کہ ایرانی قوم کا عقیدہ، برطانیہ اور امریکہ وغیرہ کے سربراہان مملکت کی طرح ہو جائے۔ یہ منصوبہ ہے۔
امام خامنہ ای
2 نومبر 2022
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بانی انقلاب امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت کی اکتیسویں برسی کے موقع پر اپنے خطاب میں فرمایا کہ تغیر پسندی، تغیر انگیزی اور تغیر آفرینی امام خمینی کی سب سے اہم خصوصیت ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یوم اساتذہ کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کرکے اسکولوں، یونیورسٹیوں اور دینی درسگاہوں کے اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اساتذہ کا عظیم کام اور جہاد، عدل و انصاف پر استوار ایک دینی اور آرزوؤں سے مطابقت رکھنے والے معاشرے کی تشکیل کے مقصد سے اسلامی و انقلابی اقدار کی راہ میں بچوں اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اس راہ میں پروان چڑھنے والی نوجوان نسل ایسا عظیم سرمایہ ہے کہ کوئی بھی دوسری قیمتی شئے اس کی برابری نہیں کر سکتی۔
1399 هجری شمسی کے آغاز پر حسب دستور امسال بھی رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایرانی قوم کو ٹی وی کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے ایک اہم پیغام دیا ہے۔
نبی رحمت, ختم المرسلین, حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے یوم بعثت اور نوروز کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایرانی عوام سے براہ راست خطاب میں بعثت الرسول کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے دینِ اسلام کی عظیم عید قرار دیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے عید بعثت و نبوت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں اس عید کی اہمیت کو درک کرنا اور سمجھنا چاہئے۔ 22 مارچ 2020 کے اپنے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے سبھی انبیا کی بعثت کے مقصد کو سماجی اور اقتصادی انصاف قرار دیا اور فرمایا کہ معاشرے کی اعتقادی فضا میں ان مفاہیم اور تعلیمات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے سیاسی قوت اور حکومت کی ضرورت ہوتی ہے۔ رہبر انقلاب نے فرمایا کہ امریکا ایرانی عوام کا سب سے زیادہ خبیث دشمن اور امریکی حکام جھوٹے، بے شرم، لالچی، سنگ دل، بے رحم اور دہشت گرد ہیں اور مغرب نے کبھی بھی سماجی انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مختلف عوامی طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب میں آئندہ 11 فروری کو اسلامی انقلاب کی سالگرہ اور اسی طرح مجوزہ پارلیمانی انتخابات کو عظیم الشان ملت ایران کے دو اہم امتحانات سے تعبیر کیا۔ آپ نے پارلیمنٹ کی رکنیت کی لیاقت رکھنے والے امیدواروں کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے 21 فروری کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کو داخلی و بین الاقوامی مسائل کے تصفئے میں موثر قرار دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یورپ میں طلبہ کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے 54 ویں اجلاس کے موقع پر اپنے پیغام میں حالیہ اہم واقعات منجملہ شہادتوں، عسکری قوت کی نمائش اور بے مثال عوامی شراکت کو تاریخ ساز حقیقت کے طلوع کی نشانیوں سے تعبیر کیا اور زور دے کر فرمایا کہ لازمی ہے کہ 'اسلامی انقلاب کا دوسرا قدم' اس حقیقت کو نقطہ کمال تک پہنچائے اور آپ لوگ تاریخ رقم کرنے والے چنندہ افراد کے زمرے میں شامل ہو سکتے ہیں۔