حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے ایام کی مناسبت سے حسینیہ امام خمینی میں پہلی شب کی عزاداری ہوئی جس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے شرکت کی۔
بہار قرآن اور موسمِ ضیافت الٰہی ماہ مبارک رمضان کے آغاز پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی میزبانی میں ایک محفلِ قرآنی کا اہتمام کیا گیا۔ یہ نشست تہران کے مصلائے امام خمینی میں منعقد ہوئی اور ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اسے حسینیہ امام خمینی (رہ) سے متصل کیا يگا۔ روحانیت سے لبریز اس قرآنی محفل میں ایرانِ اسلامی کے معروف قُرّائے کرام نے اپنی روح پرور تلاوتِ قرآن کے ذریعے سامعین و ناظرین کو فیضیاب کیا۔
دختر رسول خدا (ص)، صدیقۂ طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت پر گزشتہ اتوار سے تہران کے حسینیہ امام خمینی میں رہبر انقلاب اسلامی کے زیر اہتمام خمسۂ مجالس کا سلسلہ جاری ہے جو جمعرات کی شب تک جاری رہے گا۔
دختر رسول خدا (ص)، صدیقۂ طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت پر گزشتہ اتوار سے تہران کے حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر انقلاب اسلامی کے زیر اہتمام خمسۂ مجالس کا سلسلہ جاری ہے جو جمعرات تک جاری رہے گا۔
تہران میں حسینیہ امام خمینی میں بنت رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کے موقع پر تین دن مجالس عزا کا اہتمام کیا گیا ہے۔ دوسری شب کی عزاداری میں بھی رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای، اسلامی نظام کے عہدیداران اور مختلف عوامی طبقات نے شرکت کی۔