امام خمینی سے فضائيہ کے اہلکاروں کی 8 فروری 1979 کو تاریخی بیعت کی سالگرہ کے موقع پر ملک کی فضائيہ اور فوج کے ائير ڈیفنس شعبے کے بعض کمانڈروں نے رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای سے 5 فروری 2024 کو حسینیہ امام خمینی میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے اس تاریخی واقعے کی اہمیت اور اسلامی معاشرے کے خواص کے طبقے کی کلیدی حیثیت اور ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے
قومیں اپنی حکومتوں کو مجبور کر سکتی ہیں کہ ظالم اور درندہ صفت حکومت کی پشت پناہی نہ کریں جو عورتوں، بچوں، بیماروں اور بوڑھوں پر حملہ آور ہے اور چند مہینے کے اندر اس نے غزہ میں بی20 ہزار سے زیادہ افراد کو قتل کر ڈالا۔
امام خامنہ ای
میں نے سنا کہ بعض اسلامی ممالک صیہونی حکومت کو اسلحے دے رہے ہیں، بعض ہیں جو الگ الگ شکل میں اقتصادی مدد کر رہے ہیں۔ یہ عوام کا کام ہے کہ اس کا سد باب کروائیں۔ قومیں دباؤ ڈال سکتی ہیں۔
امام خامنہ ای
خواص، علما، دانشوروں، سیاسی رہنماؤں اور صحافیوں کی ذمہ داری ہے کہ عوامی سطح پر مطالبہ پیدا کریں کہ حکومتیں ظالم صیہونی حکومت پر کاری ضرب لگائیں۔
امام خامنہ ای
عالم اسلام کے علما، دانشور، سیاسی رہنما اور صحافی برادری عوام میں مطالبہ پیدا کریں کہ ان کی حکومتیں صیہونی حکومت پر وار کرنے پر مجبور ہوں۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ جنگ شروع کر دیں، وہ جنگ نہیں کریں گی اور بعض کے لئے شاید ممکن بھی نہ ہو، لیکن اقتصادی رابطہ تو منقطع کر ہی سکتی ہیں۔
امام خامنہ ای
8 فروری 1979 کو فضائیہ کے ایک دستے نے امام خمینی کی بیعت کی جس کے نتیجے میں اسلامی انقلاب کی تیز رفتار تحریک کو مہمیز ملی۔ اسی دن کی مناسبت سے 8 فروری 2023 کو فوج کی فضائیہ اور ایئر ڈیفنس کے کمانڈروں اور جوانوں نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی حامنہ ای سے ملاقات کی۔ رہبر انقلاب نے اس گفتگو کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ساتھ ہی اسلامی جمہوریہ کی مسلح فورسز کے اندر آنے والی عظیم تبدیلیوں کا جائزہ لیا۔(1)
خطاب حسب ذیل ہے:
اس سال 11 فروری کو اسلامی انقلاب کی سالگرہ پر ان شاء اللہ یہ واضح پیغام دشمنوں تک پہنچے کہ قومی اتحاد کو ختم کرنے کی کوششیں لا حاصل رہیں، عوام کو ایک دوسرے سے اور انھیں حکومت سے الگ کرنا ممکن نہیں۔
امام خامنہ ای
8 فروری 2023
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کی فوج کی فضائیہ کے کمانڈروں اور جوانوں سے ملاقات میں آٹھ فروری 1979 کو اسلامی انقلاب کی فتح کے وقت پیش آنے والے واقعے کو اللہ کے وعدوں پر امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ اور مجاہدین کے مکمل اعتماد کا نتیجہ قرار دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کی فوج کی فضائیہ کے کمانڈروں اور جوانوں سے ملاقات میں آٹھ فروری 1979 کو اسلامی انقلاب کی فتح کے وقت پیش آنے والے واقعے کو اللہ کے وعدوں پر امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ اور مجاہدین کے مکمل اعتماد کا نتیجہ قرار دیا۔
قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے جوانوں اور کمانڈروں سے ملاقات میں، گذشتہ اٹھائیس برسوں کے دوران ایرانی قوم کی مستقل پیش قدمی اور استقامت کو اسلامی نظام کی عزت و وقار کا سرچشمہ قرار دیا، ۔۔۔۔