1404 ہجری شمسی سال کے پہلے دن 21 مارچ 2025 کو عوام کے مختلف طبقات کے اجتماع سے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے سال نو کے آغاز، ماہ رمضان المبارک کی روحانیت اور نئے سال کے نعرے کے سلسلے میں بات کی۔ آیت اللہ خامنہ ای نے امریکی دھمکیوں کا دنداں شکن جواب دیا۔(1)
خطاب حسب ذیل ہے:
آج صیہونی ریاست کی بے رحمی نے، بلکہ بے رحمی کا لفظ بھی کم ہے، بہت سی غیر مسلم قوموں کے دلوں کو درد سے بھر دیا ہے۔ امریکہ اور یورپ کے کچھ ممالک میں صیہونی ریاست کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے سنہ 1404 ہجری شمسی کے پہلے دن مختلف عوامی طقبات سے ملاقات میں، متبرک مقامات پر دعا و توسل کے ساتھ نیا سال شروع کرنے کی ایرانیوں کی روایت کو نوروز کے سلسلے میں ایرانی قوم کے معنوی رجحان کے پہلو کی ایک نشانی بتایا اور پوری تاریخ میں حق کے محاذ کی عظیم فتوحات میں دعا اور استقامت کے اثرات کی تشریح کرتے ہوئے پچھلے سال کو ایرانی عوام کے صبر، استقامت اور معنوی طاقت کے ظہور کا سال قرار دیا۔
امریکی، یورپی اور ان جیسے دوسرے سیاستداں جو ایک بڑی غلطی کرتے ہیں وہ یہ ہے کہ خطے میں مزاحمت کے مراکز کو ایران کی پراکسی فورسز کہتے ہیں۔ یہ ان کی توہین کرتے ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے پیغام نوروز میں گزشتہ ہجری شمسی سال کے اہم واقعات کا ذکر کیا اور نئے ہجری شمسی سال میں کوششوں اور منصوبوں کی سمت و جہت معین کرنے کے لئے نعرہ معین فرمایا: پیداوار کے لئے سرمایہ کاری۔
پیام حسب ذیل ہے:
نئے ہجری شمسی سال 1402 (21 مارچ 2023 الی 19 مارچ 2024) کے آغاز پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حسب معمول پیغام نوروز جاری کیا جس میں آپ نے ختم ہونے والے سال کے اہم واقعات کا سرسری جائزہ لیا اور نئے سال کے اہم اہداف اور کلیدی نعرے پر روشنی ڈالی۔
پیغام حسب ذیل ہے:
1399 هجری شمسی کے آغاز پر حسب دستور امسال بھی رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایرانی قوم کو ٹی وی کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے ایک اہم پیغام دیا ہے۔
نبی رحمت ختم المرسلین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے یوم بعثت اور نوروز کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اپنی سالانہ روایت کے تحت اتوار کے روز ایرانی عوام سے براہ راست خطاب فرمایا۔ آپ نے اپنے سالانہ خطاب میں بعثت الرسول (ص) کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے دینِ اسلام کی عظیم عید قرار دیا۔