قمر بنی ہاشم حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے یوم ولادت پر رہبر انقلاب کے نمائندوں کی سات ٹیمیں تہران اور شہر رے میں مسلط کردہ جنگ میں اپنے اعضائے جسمانی کا نذرانہ پیش کرنے والے کچھ جانباز سپاہیوں کے گھر پہنچیں اور ان زندہ شہیدوں اور ان کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے قمر بنی ہاشم حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت اور یوم 'جانباز' (ایران میں جانباز ان مجاہدین کو کہا جاتا ہے جو دفاع وطن میں زخمی ہوکر جسمانی طور پر معذور ہو گئے ہوں۔) کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کر کے اسلامی انقلاب کے 'جانبازوں' کی قدردانی کی۔