رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام حسب ذیل ہے؛

بسم الله الرحمن الرحیم

قمر بنی ہاشم حضرت ابو الفضل العباس سلام اللہ علیہ کہ جنہیں علمدار کربلا ہونے کا اعزاز حاصل ہے، ان کے یوم ولادت کی، مبارکباد پیش کرتا ہوں ملک کے تمام عزیز 'جانبازوں' کو کہ جنہیں یہ افتخار حاصل ہے کہ ان کا نام اس دن سے وابستہ ہے۔ آپ جانباز حضرات فداکار مجاہدین اور زندہ شہید ہیں۔ الہی انعام سے آپ کے چشم و دل ان شاء اللہ منور ہوں گے۔ اللہ تعالی سے آپ کے لئے اور آپ کے صابر اہل خانہ کے لئے کہ جن کی خدمات اعلی ترین نیکیوں میں شمار ہوتی ہیں، سلامتی، عزت، ثبات قدم اور عافیت کی دعا کرتا ہوں۔

سیّد علی خامنه ‌ای

۹ فروردین ۱۳۹۹ ہجری شمسی

(مطابق 28 مارچ 2020)

 

قابل ذکر ہے کہ ہر سال یوم جانباز پر رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے مختلف وفود تہران اور پورے ملک میں سربلند 'جانبازوں' کی احوال پرسی کے لئے ان کی رہائش گاہ پر جایا کرتے ہیں لیکن اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے اور طبی شعبے کے عہدیداران کی طرف سے سماجی فاصلے پر تاکید کے مد نظر اس پروگرام کو ملتوی کر دیا گيا۔