رہبر انقلاب کے یہ نمائندے ان جانباز سپاہیوں سے گفتگو میں ان کی زندگی کی مشکلات اور حالات سے مطلع ہوئے اور ان عظیم انسانوں کی فداکاری اور صبر کو خراج تحسین پیش کیا۔

ررہبر انقلاب کے نمائندوں کی ان ٹیموں کی قیادت حجت اسلام و المسلمین جناب قمی، حجت اسلام و المسلمین جناب اختری، حجت اسلام و المسلمین جناب ابوترابی فرد، حجت اسلام و المسلمین جناب تقوی، حجت اسلام و المسلمین جناب موسوی مقدم اور حجت اسلام و المسلمین جناب قاضی عسکر نے کی۔

شہیدوں اور جنگ میں حصہ لینے والے سپاہیوں کے فاؤنڈیشن کے سربراہ جناب سعید اوحدی بھی پیر کی صبح مسلط کردہ جنگ میں اپنے اعضائے جسمانی کا نذرانہ پیش کرنے والے کچھ جانباز سپاہیوں کے گھر پہنچے اور ان سے گفتگو کی۔

اسی طرح دوسرے صوبوں میں بھی ولی فقیہ کے نمائندے ان کی جانب سے بعض جانباز سپاہیوں کے گھر پہنچے۔