3 فروری 2025 کی صبح ساڑھے آٹھ بجے باب الحوائج قمر بنی ہاشم حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت اور یوم 'جانباز' کی مناسبت سے خیابان دانشگاہ (یونیورسٹی اسٹریٹ) سے ہم اہلبیت ورلڈ اسمبلی کے سابق سیکریٹری جنرل اور رہبر انقلاب کے نمائندے حجت الاسلام اختری کی قیادت میں نارمک علاقے کی طرف روانہ ہوتے ہیں۔ ہماری منزل شہید گلستانی روڈ پر واقع شہید محمود رضا عند اللہ گلی ہے۔ وہی شہید جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ نظام آباد علاقے میں ثقافتی لحاظ سے سب سے بااثر شخص تھے۔
حسینیۂ امام خمینی میں بدھ کو آٹھ محرم کی شب کی مجلس عزا منعقد ہوئی۔ مجلس عزا میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور عزاداروں نے شرکت کی۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے قمر بنی ہاشم حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت اور یوم 'جانباز' (ایران میں جانباز ان مجاہدین کو کہا جاتا ہے جو دفاع وطن میں زخمی ہوکر جسمانی طور پر معذور ہو گئے ہوں۔) کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کر کے اسلامی انقلاب کے 'جانبازوں' کی قدردانی کی۔