ماہ ربیع الاول کے آغاز کے ساتھ ہی ثامن الائمہ حضرت علی ابن موسی الرضا علیہ الصلاۃ و السلام کی ضریح اطہر کی صفائي کا روحانی عمل، جسے "غبار روبی" کہا جاتا ہے، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای، بعض علماء، امام رضا کے آستانۂ اقدس "آستان قدس رضوی" کے متولی اور خدام کی شرکت سے انجام پایا۔
ولایت و امامت کی خوشبو سے معطر اور روحانیت سے معمور اس پروگرام میں زیارت جامعۂ کبیرہ اور زیارت امین اللہ پڑھی گئی اور امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت کے ایام کی مناسبت سے کچھ ذاکرین و مداحان اہل بیت نے اہل بیت علیہم السلام کے فضائل و مصائب کا ذکر کیا اور امام رضا علیہ السلام سے توسل کر کے دعائيں مانگي گئيں۔
اس پروگرام کے ذیل میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے شہید صدر حجت الاسلام و المسلمین رئیسی کی قبر پر پہنچ کر فاتحہ خوانی کی۔
مامون کی اس سیاسی اور مکارانہ چال کے مقابلے میں امام رضا علیہ السلام نے ایک مدبرانہ اور الہی پروگرام تیار کیا اور سازش کو پوری طرح سے حق و حقیقت کے مفاد میں پلٹ دینے میں کامیاب رہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج کی شب، شب ولادت امام رضا علیہ السلام کی مناسبت سے ملاقات کے لئے آنے والے پاسداران انقلاب کے ارکان کے کچھ خاندانوں سے ملاقات میں صدر مملکت سید ابرائیم رئیسی اور ان کے ہمراہ افراد کو پیش آنے والے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
یقینی طور پر امام رضا علیہ السلام کے حرم اقدس کی خدمت جب وہ کما حقہ اور اس کے خاص طریقے سے انجام پائے تو، سب سے بڑے اقدار اور سب سے بڑے افتخارات میں سے ہے اور آج یہ چیز ممکن اور موجود ہے۔ مجھے بھی اس بات پر فخر ہے کہ میں عمل میں نہ سہی برائے نام ہی سہی آپ لوگوں کے زمرے میں شامل ہوں اور مجھے اس بارگاہ مقدس کی خدمت کا شرف حاصل ہے۔ یہ بات میں آپ لوگوں سے اس لیے کہہ رہا ہوں کہ ہمارا دل بھی وہیں ہے جہاں رہنے کا شرف آپ کو ہمیشہ حاصل ہے اور کیا سعادت حاصل ہے آپ کو! حقیقت میں میرے لیے سب سے شیریں لمحات وہ ہیں جب میں امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہوتا ہوں۔
امام خامنہ ای
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے 8 مئی 2024 کو پانچویں امام رضا علیہ السلام بین الاقوامی کانفرنس کے اکیڈمک بورڈ کے ارکان سے ملاقات میں ائمہ علیہم السلام کی زندگی کے معنوی و سیاسی پہلوؤں اور ان کی تعلیمات کی تشریح کو ضروری قرار دیا۔ عشرۂ کرامت اور امام رضا علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کی مناسبت سے تشیع کی حفاظت کے لیے امام رضا علیہ السلام کی سیاسی جدوجہد پر رہبر انقلاب کے تجزئے کی روشنی میں ایک نظر ڈالی جا رہی ہے۔
ہماری سرزمین میں امام رضا علیہ السلام کے حرم اطہر کے وجود اور پورے ملک اور ہمارے عوام کے دلوں میں ان کے روحانی وجود کی برکت پوری طرح واضح ہے۔ آٹھویں امام علیہ السلام معنوی، فکری اور مادی لحاظ سے ہماری قوم کے ولی نعمت ہیں۔
امام خامنہ ای
سیاست کا پہلو بہت اہم ہے۔ ائمہ کی سیاست کیا تھی؟ یہ چیز کہ امام ان تمام مدارج کے ساتھ، اس الہی منزلت کے بعد، اس الہی امانت کے ساتھ جو انہیں دی گئی تھی، بس اس بات پر اکتفا کر لیں کہ کچھ فقہی احکام بیان کر دیں، کچھ اخلاقیات بیان کر دیں! یہ اس انسان کے سمجھ میں آنے والی بات نہیں ہے جو بخوبی غور کر رہا ہے۔ ان ہستیوں کے مد نظر عظیم اہداف تھے۔ ان کا بنیادی ہدف اسلامی معاشرے کی تشکیل کرنا تھا اور اسلامی معاشرے کی تشکیل اسلامی حاکمیت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ یعنی وہ اسلامی حاکمیت کے لئے کوشاں تھے۔
امام خامنہ ای
نئے ایرانی سال کا پہلا دن (عید نوروز) ماہ مبارک رمضان میں پڑنے کے پیش نظر، رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا پروگرام پہلی فروردین 1403 ہجری شمسی (20 مارچ 2024) کو مشہد مقدس میں امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں منعقد نہیں ہوگا بلکہ یہ پروگرام پہلی فروردین کو حسینیۂ امام خمینی، تہران میں عوام کے مختلف طبقوں کی شرکت سے منعقد ہوگا۔
امام علی رضا، امام محمد تقی، امام علی نقی اور امام حسن عسکری علیہم السلام کے زمانے میں شیعوں کا نیٹ ورک ہمیشہ سے زیادہ پھیلا ہوا تھا۔ کسی بھی زمانے میں پورے عالم اسلام میں شیعوں کے آپسی روابط اور تشیع کے نیٹ ورک کا فروغ، امام محمد تقی، امام علی نقی اور امام حسن عسکری علیہم السلام کے زمانے جیسا نہیں تھا۔
امام خامنہ ای
9 اگست 2005
مامون نے امام ہشتم کو مدینے سے خراسان بلایا اور آپ کے سامنے ولی عہدی کی جبری تجویز رکھی اور یہ واقعہ جو تاریخ امامت میں کم نظیر بلکہ عدیم المثال ہے، رونما ہوا۔
امام خامنہ ای
ہماری سرزمین پر امام رضا علیہ السلام کا حرم اقدس واقع ہونے اور ملک کے گوشے گوشے اور عوام کے دلوں میں آپ کی روحانی موجودگی کی برکتیں نمایاں ہیں۔ آٹھویں امام علیہ السلام ہماری قوم کی روحانی، فکری و مادی نعمتوں کا سرچشمہ ہیں۔
امام خامنہ ای
15 جنوری 2003
امام رضا علیہ السلام:
جو کسی ایسی نشست میں بیٹھے جہاں ہم اہل بیت کا تذکرہ ہو رہا ہو، اس کا دل اس دن مردہ نہیں ہوگا جس دن دل مردہ ہو جائیں گے۔
بحار الانوار جلد 49 صفحہ 90
اے اللہ حضرت علی بن موسیٰ پر درود بھیج جو صاحب رضا، پسندیدہ، امام، پارسا، پاکیزہ ہیں اور ہر اس چیز پر تیری حجت ہیں جو زمین پر اور زمین کے نیچے ہے۔
امام خامنہ ای
ہم سب کو امام رضا علیہ السلام سے یہ سبق ملا ہے کہ اے مسلمانو! جہاد سے ہرگز نہ تھکو، کبھی غافل نہ ہو کیونکہ دشمن جاگ رہا ہے اور الگ الگ شکلوں اور الگ الگ بھیس میں، الگ الگ وضع قطع میں سامنے آتا ہے۔ نگاہ تیز بیں ہو، دشمن کو پہچانو اور دشمن سے لڑنے کا طریقہ سیکھو!
امام خامنہ ای
24 نومبر 1984
امام رضا کا عظیم کارنامہ یہ تھا کہ آپ نے تشیع کے درخت کو حوادث کے شدید طوفان میں ہر گزند سے محفوظ رکھا اور بنی عباس کے سب سے طاقتور بادشاہ کے اقتدار کے زمانے میں بھی امامت کی عظیم جدوجہد کو جو عاشورہ کے بعد تمام ادوار میں جاری رہی اسی انداز سے جاری رکھا اور معینہ اہداف کی جانب اسے آگے لے گئے۔
امام رضا کی زندگی کے پیغام کو اگر ہم ایک لفظ میں بیان کرنا چاہیں تو ہمیں کہنا چاہئے 'دائمی جدوجہد جس میں کوئی وقفہ نہیں' ۔
9 اگست 1998
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای ہر سال نئے ہجری شمسی سال کے آغاز پر فرزند رسول امام رضا علیہ السلام کی بارگاہ سے ایرانی عوام کو خطاب فرماتے تھے۔ مگر اس بار کورونا وائرس کے سبب آپ نے سنہ ۱۳۹۹ ہجری شمسی کے آغاز پر ٹی وی کے ذریعے عوام کو خطاب کیا۔ آپ نے اپنے سالانہ خطاب میں میں امام رضا علیہ السلام کی بارگاہ سے دوری کے احساس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اگرچہ ہم دور ہیں لیکن آپ کی یاد میں محو سخن ہیں، روحانی سفر میں منزل کی دوری کبھی رکاوٹ نہیں ہوتی۔