یقینی طور پر امام رضا علیہ السلام کے حرم اقدس کی خدمت جب وہ کما حقہ اور اس کے خاص طریقے سے انجام پائے تو، سب سے بڑے اقدار اور سب سے بڑے افتخارات میں سے ہے اور آج یہ چیز ممکن اور موجود ہے۔ مجھے بھی اس بات پر فخر ہے کہ میں عمل میں نہ سہی برائے نام ہی سہی آپ لوگوں کے زمرے میں شامل ہوں اور مجھے اس بارگاہ مقدس کی خدمت کا شرف حاصل ہے۔ یہ بات میں آپ لوگوں سے اس لیے کہہ رہا ہوں کہ ہمارا دل بھی وہیں ہے جہاں رہنے کا شرف آپ کو ہمیشہ حاصل ہے اور کیا سعادت حاصل ہے آپ کو! حقیقت میں میرے لیے سب سے شیریں لمحات وہ ہیں جب میں امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہوتا ہوں۔ 
امام خامنہ ای 
 8 دسمبر 1988