رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ خامنہ ای نے 7 جولائی 2024 کو تیرہویں کابینہ کے ارکان سے الوداعی ملاقات میں صدر رئیسی مرحوم کی پالیسیوں، شخصیت اور طرز عمل کی خصوصیات بیان کیں۔ (1)
قرآن کریم کے مطابق دائمی دفاعی آمادگی اللہ کا فرمان اور اللہ کے دشمنوں اور ملت کے دشمنوں کی خوف زدگی کا باعث بھی ہے۔ ملک کے خلاف خطرات کبھی بھی پوری طرح ختم نہیں ہوتے اس لئے مسلح فورسز کو چاہئے کہ جہاں تک ممکن ہو مختلف پہلوؤں سے اپنی آمادگی بڑھاتی رہیں۔
امام خامنہ ای
16 اپریل 2023
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یورپی ممالک میں قرآن کریم کی توہین کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی۔
رہبر انقلاب اسلامی نے قرآن کی توہین کے واقعات کو استکبار کی اسلام سے گہری دشمنی کی علامت قرار دیا اور دنیا کے تمام حریت پسندوں کو مقدسات کی توہین اور نفرت انگیزی کی مذموم سیاست کا مقابلہ کرنے کی دعوت دی۔
قرآن کریم کی توہین کے واقعات پر ٹوئیٹ کی شکل میں سامنے آنے والا رہبر انقلاب اسلامی کا موقف حسب ذیل ہے:
بہار قرآن اور موسمِ ضیافت الٰہی ماہ مبارک رمضان کے آغاز پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی میزبانی میں ایک محفلِ قرآنی کا اہتمام کیا گیا۔ یہ نشست تہران کے مصلائے امام خمینی میں منعقد ہوئی اور ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اسے حسینیہ امام خمینی (رہ) سے متصل کیا يگا۔ روحانیت سے لبریز اس قرآنی محفل میں ایرانِ اسلامی کے معروف قُرّائے کرام نے اپنی روح پرور تلاوتِ قرآن کے ذریعے سامعین و ناظرین کو فیضیاب کیا۔
قائد انقلاب اسلامی نے گزشتہ شب قرآن کریم کی قرئت اور حفظ کے پچیسویں عالمی مقابلے میں شرکت کرنے والے قاریوں، حافظوں اور مقابلوں کے ججوں سے ملاقات میں قرآن سے تمسک کو امت مسلمہ کی نجات اور خوشبختی کا واحد راستہ قرار دیا اور فرمایا کہ قرآن کے عالمی مقابلوں کا انعقاد امت مسلمہ کو قرآنی مفاہیم پر غور و فکر اور قرآن سے اسے مانوس کرنے کے سلسلے میں موثر اقدام ہے۔ قائد انقلاب اسلامی نے ان مقابلوں کے مزید فوائد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اس طرح مسلمانوں کو مسلم ممالک کے افکار و نظریات اور آداب و رسومات سے آشنائی کا موقع بھی ملتا ہے۔