نئے ایرانی سال کا پہلا دن (عید نوروز) ماہ مبارک رمضان میں پڑنے کے پیش نظر، رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا پروگرام پہلی فروردین 1403 ہجری شمسی (20 مارچ 2024) کو مشہد مقدس میں امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں منعقد نہیں ہوگا بلکہ یہ پروگرام پہلی فروردین کو حسینیۂ امام خمینی، تہران میں عوام کے مختلف طبقوں کی شرکت سے منعقد ہوگا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے بنت علی حضرت زینب کبریٰ علیہا السلام کے یوم ولادت اور نرس ڈے کی مناسبت سے ٹی وی پر براہ راست خطاب میں نرس ڈے کی مبارکباد دی۔ آپ نے فرمایا: "تمام عزیز نرسز کو نرسز ڈے کی مبارکباد پیش کرتا ہوں جو بی بی زینب سلام اللہ علیہا کے نام سے مزین ہے۔ نرسز کے ان محترم خاندانوں کو تعزیت پیش کرنا بھی ضروری سمجھتا ہوں جنہوں نے اس کورونا میں اپنے عزیزوں کو کھو دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے بنت علی حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت اور نرس ڈے کی مناسبت سے ٹی وی پر براہ راست خطاب میں نرس ڈے کی مبارکباد دی۔ 20 دسمبر 2020 کے اپنے خطاب میں آپ نے فرمایا کہ آج نرسنگ کے پیشے سے وابستہ افراد عوام کی نگاہ میں پہلے سے زیادہ محترم ہو گئے ہیں۔ آپ نے نرس کو بیمار کے لئے فرشتۂ رحمت قرار دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب حسب ذیل ہے؛
اپنے گھر سے ہی نذرانہ عقیدت پیش کریں۔ اربعین کے دن کے لئے دو تین اہم زیارتیں منقول ہیں۔ اربعین کے دن سب بیٹھ کر زیارت اربعین عقیدت سے، توجہ سے پڑھیں۔ اور امام حسین کی بارگاہ میں شکوہ کریں اور کہیں کہ اے سید الشہدا! ہمارا دل تو بے تاب تھا لیکن نہیں آ سکے حالات ہی ایسے ہو گئے۔ آپ ایک نظر کرم فرمائيے، مدد فرمائیے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بانی انقلاب امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت کی اکتیسویں برسی کے موقع پر اپنے خطاب میں فرمایا کہ تغیر پسندی، تغیر انگیزی اور تغیر آفرینی امام خمینی کی سب سے اہم خصوصیت ہے۔