ایٹمی ایجنسی کے ساتھ تعاون جاری رکھیں، لیکن سیف گارڈ کے قواعد و ضوابط کے دائرے میں۔ بعض اوقات حقیقت کے منافی دعوے کئے جاتے ہیں اور زور زبردستی کے مطالبات پیش کئے جاتے ہیں، اس کو خاطر میں نہ لائیں۔
امام خامنہ ای
عوام کی زندگي کے ہر شعبے میں اس صنعت میں مفید اور مؤثر موجودگي کی صلاحیت ہونی چاہیے۔ عوام کو اس صنعت کی قدر و اہمیت معلوم ہونی چاہیے۔ یہ بات جو وہ کہتے تھے کہ ہمارا مسلمہ حق ہے، انھیں واقعی معلوم ہونا چاہیے کہ ان کا مسلمہ حق ہے۔
امام خامنہ ای
اس بیس سالہ تنازعے کا ایک نتیجہ یہ بھی ہے کہ ہمیں پتہ چل گيا کہ ان کے وعدوں پر اور ان کی باتوں پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔ ہم ان بیس برسوں میں سمجھ گئے کہ کون سے لوگ بھروسے کے لائق ہیں اور کن لوگوں پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔
امام خامنہ ای
وہ چیز جو وہ لوگ منہ زوری سے طلب کر رہے ہیں، اس کے دباؤ میں نہ آئيے اور اسے تسلیم نہ کیجیے۔ کبھی وہ کچھ دعوے کرتے ہیں جو حقیقت کے برخلاف ہیں، آپ ان دعووں کو تسلیم نہ کیجیے
امام خامنہ ای
ممکن ہے کہ آپ کسی معاملے میں کچھ معاہدے کرنا چاہیں، کوئي قباحت نہیں ہے، سمجھوتہ کیجیے لیکن ان انفراسٹرکچرز کو ہاتھ نہ لگایا جائے، یہ دوسروں کی عرق ریزیوں کا نتیجہ ہیں۔
امام خامنہ ای
نیوکلیئر مصنوعات اور سروسز کا کمرشیلائیزیشن ہونا چاہئے ہماری ان کامیابیوں کا دنیا میں اچھا مارکٹ موجود ہے۔ ملکی معیشت کے لئے اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
امام خامنہ ای
ہم اپنے بنیادی اسلامی اصولوں کی وجہ سے ان ہتھیاروں کی طرف نہیں جانا چاہتے ورنہ اگر یہ بات نہ ہوتی اور ہم اس طرف جانا چاہتے تو یہ لوگ روک نہیں سکتے تھے، جس طرح وہ ہماری ایٹمی پیشرفتوں کو نہ تو روک پائے ہیں اور نہ ہی روک پائیں گے۔
امام خامنہ ای
رہبر انقلاب اسلامی نے اتوار کی صبح زراعت، میڈیکل، صنعت، ماحولیات، پانی اور بجلی گھر کی تعمیر کے شعبوں میں ایٹمی ایجادات و مصنوعات کی نمائش کا ڈیڑھ گھنٹے تک معائنہ کرنے کے بعد ملک کی ایٹمی صنعت کے کچھ افتخار آفریں سائنسدانوں، ماہرین اور عہدیداران سے ملاقات میں اس صنعت کو مختلف شعبوں میں ایران کی پیشرفت کی کنجی قرار دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے محکمہ ایٹمی صنعت کے اعلی عہدیداروں، سائنسدانوں اور ماہرین سے خطاب میں ایٹمی صنعت کے گوناگوں ثمرات و فوائد، ملک کے اندر اور عالمی سطح پر اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ 11 جون 2023 کو اپنے اس خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے ایٹمی معاہدے اور آئی اے ای اے سے تعاون کے سلسلے میں اہم نکات پر تاکید کی۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے۔