Skip to main content
  • English
  • Français
  • Español
  • Русский
  • हिंदी
  • Azəri
  • العربية
  • اردو
  • فارسی
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خطاب
  • ملٹی میڈیا
  • سوانح زندگی
  • فکر و نظر
  • نگارش
  • استفتائات و جوابات

"اگر حضرت عیسی مسیح ہمارے درمیان ہوتے۔۔۔" عبارت کی حامل ٹیبلٹ پوپ کو پیش کی گئی

حضرت عیسی مسیح علیہ السلام کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی کے بیانات کے اقتباسات پر مشتمل ٹیبلٹ پوپ کو پیش کی گئی۔
2025/01/04

حضرت عیسی علیہ السلام کی پیروی کا دعوی لیکن فرعون کی جگہ براجمان

حضرت عیسی ابن مریم علیہ السلام کا پیغام اللہ کی بندگی اور فرعونیت و سرکشی سے مقابلے کا پیغام ہے۔ آج کچھ لوگ اس عظیم المرتبت نبی خدا کی پیروی کے دعویدار ہونے کے باوجود فرعون پرستوں اور طاغوتی قوتوں کی جگہ پر براجمان ہیں جن سے عیسی ابن مریم نے پیکار کیا۔ 27 دسمبر 200
2020/12/27

حضرت عیسی (علیہ السلام) کے یوم ولادت پر دنیا کے عیسائیوں اور مسلمانوں کے نام پیغام

بسم اللہ الرحمن الرحیم یا مریم انّ اللہ یبشّرک بکلمۃ منہ اسمہ المسیح عیسی ابن مریم وجیہا فی الدنیا والاخرہ ومن المقربین۔ (1) خدا کے برگزیدہ پیغمبر حضرت عیس مسیح کے یوم ولادت کی اپنے ہم وطن عیسائیوں، اور تمام عیسائیوں اور مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔    اس کلمہ خدا نے گمراہی، جہالت، بے عدالتی اور انسانی اقدار کی جانب سے بے اعتنائی کے دور میں انسانوں کی ہدایت اور نجات کا پرچم اٹھایا، دولت و قوت کی مالک  ستمگر طاقتوں کے خلاف مجاہدت شروع کی اور توحید، رحمت اور عدل کو پھیلانے کا بیڑا اٹھایا۔ آج خدا کے اس عظیم الشان پیغمبر پر ایمان رکھنے والوں یعنی عیسائیوں اور مسلمانوں کو مناسب عالمی نظام کے قیام کے لئے، پیغمبروں کے راستے اور تعلیمات کو اپنانا چاہئے اور ان معلمان بشریت کی تعلیم کے مطابق انسانی فضائل کو عام کرنا چاہئے۔    دنیا کی ظالم طاقتیں خاص طور پر گذشتہ سو برسوں کے دوران انسانی معاشروں کی زندگی میں اعلا انسانی اقدار اور معنویت کو ختم کرنے پر کمر بستہ رہیں جس کے نتیجے میں اخلاقی برائیاں پھیلیں،  منشیات کی عادت  بڑھی،  بے راہ روی کا چلن ہوا، خاندان کی بنیادیں  تباہ ہوئیں،استحصال میں اضافہ ہوا  امیر اور غریب اقوام کے درمیان خلیج میں روز افزوں اضافہ ہوا، سماجی انصاف ناپید ہوا، انسانی کرامت سے توجہ ہٹی، مہلک ہتھیار بنے اور اجتماعی قتل عام، میں وسعت آئی۔ انسانوں کی طرح علم بھی معنویت کے خاتمے اور دینی اقدار سے بے اعتنائی کی بھینٹ چڑھا۔     اگر حضرت مسیح (علیہ السلام) آج ہمارے درمیان ہوتے، تو عالمی سامراج اور ظلم کے علمبرداروں کے خلاف مجاہدت میں ایک لمحے کی بھی تاخیر نہ کرتے اور اربوں انسانوں کی بھوک اور پریشانی کو جو بڑی طاقتوں کے ہاتھوں استحصال، جنگ اور لڑائی کی بھینٹ چڑھائے جارہے ہیں، ہرگز برداشت نہ کرتے۔    مجھے امید ہے کہ انسانی معاشروں کی بیداری، دینی معرفت کے علمبرداروں کی سچی سعی و کوشش اور سوئے ہوئے ضمیروں کے بیدار ہونے کے نتیجے میں انسانیت، معنویت اور دینی اقدار کی طرف واپسی کی صدی میں قدم رکھے گی اور دنیا نے جس طرح کمیونسٹ حکومتوں کا خاتمہ دیکھا اسی طرح سامراجی اور ظالمانہ بنیادوں کو بھی زمیں بوس ہونے کی شاہد ہوگی۔ والسلام علیکم و رحمت اللہ وبرکاتہ علی حسینی خامنہ ای 7-10-1370 (27-12-1991) 1- سورۂ آل عمران ؛ 45
1991/12/27

آخری فتح جو زیادہ دور نہیں، فلسطینی عوام اور فلسطین کی ہوگی۔

2023/11/03
خطاب
  • تقاریر
  • فرمان
  • خطوط و پیغامات
ملٹی میڈیا
  • ویڈیو
  • تصاویر
  • پوسٹر
  • موشن گراف
سوانح زندگی
  • سوانح زندگی
  • ماضی کی یاد
فورم
  • فیچرز
  • مقالات
  • انٹرویو
نگارش
  • کتب
  • مقالات
مزيد
  • خبریں
  • فکر و نظر
  • امام خمینی
  • استفتائات و جوابات
All Content by Khamenei.ir is licensed under a Creative Commons Attribution 4.0 International License.